فلم / ٹی وی

جنیلیا ڈیسوزا کس بات پر عامر خان کی شکر گزار؟

جنیلیا ڈیسوزا اور عامر خان ایک ساتھ ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے

Web Desk

جنیلیا ڈیسوزا کس بات پر عامر خان کی شکر گزار؟

جنیلیا ڈیسوزا اور عامر خان ایک ساتھ ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے

جنیلیا ڈیسوزا کس بات پر عامر خان کی شکر گزار؟

اداکارہ جنیلیا ڈیسوزا نے تعریفی کلمات پر سپراسٹار عامر خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انہیں ایک مکمل اور باصلاحیت اداکارہ قرار دیا تھا۔

دونوں اداکار جلد ہی فلم’ ستارے زمین پر‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جو 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور مداح اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران عامر خان نے جنیلیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو اپنی پہلی ہی فلم میں ایک مکمل اداکارہ کے طور پر سامنے آئی تھیں۔

جنیلیا ڈیسوزا کس بات پر عامر خان کی شکر گزار؟

اس لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنیلیا نے لکھا کہ بہت شکریہ عامر سر، آپ کو اندازہ نہیں کہ ہم میں سے کتنے لوگوں کو آپ کتنا اعتماد دیتے ہیں۔

جہاں فلم ستارے زمین پر کی بات ہو رہی ہے، وہاں عامر خان نے واضح کر دیا ہے کہ یہ فلم جلد کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نہیں آ رہی۔

نیوز 18 شوشا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح کورونا وبا کے بعد فلموں کو فوراً او ٹی ٹی پر ریلیز کرنا سینما گھروں کی ثقافت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ میں کوئی ایسا کاروبار نہیں جانتا جہاں آپ اپنی پروڈکٹ آفر کریں اور اگر کوئی نہ خریدے تو کہیں فکر نہ کرو، آٹھ ہفتوں میں تمہارے گھر مفت بھیج دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی، یہی وجہ ہے کہ بہت سی فلمیں سینما گھروں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہیں۔

انہوں نے موجودہ صورتِ حال کو قحط اور ضیافت کی طرز سے تشبیہ دی، جہاں چند فلمیں ہی اچھی چلتی ہیں اور باقی بالکل نہیں۔

اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ’ ستارے زمین پر‘ کو صرف سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا تاکہ بڑی اسکرین کا تجربہ زندہ رہے۔

ستارے زمین پر ایک اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جسے آر ایس پرسنا نے ہدایت دی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر عامر خان اور اپرنا پروہت ہیں۔

یہ فلم عامر خان کی 2007 کی شہرہ آفاق فلم’ تارے زمین پر ‘کا سیکوئل ہے۔

فلم میں عامر اور جنیلیا کے علاوہ اروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سموِت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رِشی شاہانی، رِشب جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔