انفوٹینمنٹ

راکیش روشن آخر کنگ خان کی کس عادت سے بیزار؟

راکیش روشن اور شاہ رخ خان نے کرن ارجن جیسی کئی فلموں میں ساتھ کام کیا تھا

Web Desk

راکیش روشن آخر کنگ خان کی کس عادت سے بیزار؟

راکیش روشن اور شاہ رخ خان نے کرن ارجن جیسی کئی فلموں میں ساتھ کام کیا تھا

راکیش روشن  آخر کنگ خان کی کس عادت سے بیزار؟

معروف فلمساز راکیش روشن نے شاہ رخ خان صبح دیر سے اٹھا کرتے تھے اور وہ خود ان کے کمرے میں جا کر انہیں بیدار کیا کرتے تھے۔

ایک پرانے انٹرویو میں راکیش روشن نے شاہ رخ خان سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔

راکیش روشن نے شاہ رخ خان کے ساتھ ’کنگ انکل‘، ’کرن ارجن‘ اور کوئلہ جیسی فلمیں بنائیں۔

شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے راکیش روشن نے بتایا کہ یہ ملاقات ممبئی کے ایک ریستوران چائنا گارڈن میں ہوئی تھی جہاں انہیں شاہ رخ خان پہلی بار ملے۔

راکیش روشن نے بتایا کہ میں نے شاہ رخ کو پہلی بار چائنا گارڈن میں دیکھا،شاہ رخ ویویک واسوانی کے ساتھ تھے، میں نے ویویک سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ ویویک نے بتایا کہ یہ شاہ رخ خان ہیں اور یہ ایک ٹی وی سیریل’ فوجی‘ میں کام کر رہے ہیں جو ابھی نشر نہیں ہوا تھا۔ میں نے شاہ رخ سے پوچھا کہ کیا آپ فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں ؟تو انہوں نے ہاں کہا اور بتایا کہ انہیں کچھ آفرز ملی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے کسی پر دستخط نہیں کیے۔

راکیش روشن نے بتایا کہ میں نے انہیں’ کنگ انکل‘ کے لیے سائن کر لیا، وہ اکثر میرے گھر آتے تھے، ہم خوب وقت گزارتے، وہ فیملی کے فرد جیسے ہو گئے تھے۔

فلم’ کرن ارجن‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے راکیش روشن نے ایک دلچسپ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار انہیں بتایا تھا کہ وہ ذاتی طور پر دوسرے جنم کے نظریے پر یقین نہیں رکھتے جو کہ فلم کی مرکزی تھیم تھی لیکن پھر بھی وہ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

البتہ راکیش روشن نے یہ بھی تسلیم کیا کہ شاہ رخ خان کی ایک بری عادت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی ایک ہی بری عادت تھی ،وہ دیر سے اٹھتے تھے، چنانچہ کنگ انکل کی شوٹنگ کے دوران، میں خود ان کے کمرے میں جا کر انہیں جگاتا تھا، یہ معمول ’کرن ارجن‘ اور’ کوئلہ‘ میں بھی جاری رہا کیونکہ یہ تمام فلمیں آؤٹ ڈور لوکیشنز پر شوٹ ہو رہی تھیں۔

ان فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی میری ڈیوٹی بن چکی تھی کہ میں انہیں جا کر جگاؤں۔