انفوٹینمنٹ
فیصل قریشی لائیو شو میں مداح کے سوال پر بھڑک اٹھے
سوال پر مداح سے ہی سوال کرڈالا
فیصل قریشی لائیو شو میں مداح کے سوال پر بھڑک اٹھے
سوال پر مداح سے ہی سوال کرڈالا
پاکستانی اسٹار فیصل قریشی لائیو شو میں ایک مداح کے سوال کو سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بھڑکتے ہوئے جواب دے ڈالا۔
فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے صفِ اوّل کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری و ورسٹائلیٹی سے فینز کے دل میں جگہ بنائی۔
انکے مشہور ڈراموں میں 'بشر مومن' ، 'میری ذات زرہِ بے نشاں ، 'وعدہ' اور خئی شامل ہیں جیسے جو انکی شاندار فنکارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ طویل عرصہ مارننگ شو کی میزبانی بھی کی جس کو فینز کی جانب سے خوب پذیرائی ملی لیکن اب وہ صرف اداکاری کرتے ہی دکھتے ہیں۔
فیصل قریشی ان دنوں ڈراما 'بہروپیا' میں نظر آرہے ہیں جس میں وہ ایک ہی شخص بن کر اسکی متعدد شخصیات کا کردار بیک وقت نبھاتے دکھتے ہیں۔
فیصل قریشی نے شو 'ہنسنا منع ہے' جہاں وہ اپنی فلم 'دیمک' کی پروموشن کے سلسلے مین پہنچے تھے۔
دورانِ شو آؤڈینس میں بیٹھی ایک خاتون نے سوال جواب کے سیشن کے دوران فیصل قریشی سے پوچھا کہ 'عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار پر چلتے ہیں یا پھر وہی گھسی پٹی ساس بہو کی کہانیاں دکھاتے ہیں۔ تو کیا فلم دیمک ان سے مختلف ہے؟'
یہ سوال سنتے ہی فیصل قریشی غصے میں آ گئے اور جواب میں کہا کہ 'کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں یا ساس بہو کی کہانیاں ہوتی ہیں؟ آپ ذرا ان ڈراموں کے نام بتادیں مجھے، میرے خیال میں ڈراموں کی رفتار یا کہانیاں ایک جیسی نہیں ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم پچھلے تین سالوں سے مختلف کام کر رہے ہیں۔ 'خئی' مختلف تھا، 'عشق مرشد' مختلف تھا، 'کابلی پلاؤ'، 'بہروپیا'، 'دنیا پور'، 'فرار'، 'سراب'، 'راجہ رانی' ان میں سے کوئی بھی ساس بہو والا ڈرامہ نہیں ہے۔ ہم ایک جیسے ڈرامے کہاں بنا رہے ہیں؟'
فیصل قریشی کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتےدکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'ڈراموں کی کہانی گھوما پھرا کر میاں بیوی کی شادی پر ہی لے آتے ہیں، مجھے بھی ایک جیسے ہی لگتے ہیں۔'
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'فیصل بھائی صحیح کہہ رہے ہیں، تمام ڈرامے مختلف ہوتے ہیں، خاص طور پر فیصل قریشی کے تو سارے ہی ڈراموں کی کہانیاں منفرد ہوتی ہیں اور انکی اداکاری بھی۔'
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message



