انفوٹینمنٹ
طویل عرصے سے ہیرو کیوں؟ ہمایوں سعید تنقید پر بول پڑے
ہمایوں سعید کا طویل عرصے سے ہیرو بننے پر موقف کیا؟
طویل عرصے سے ہیرو کیوں؟ ہمایوں سعید تنقید پر بول پڑے
ہمایوں سعید کا طویل عرصے سے ہیرو بننے پر موقف کیا؟
پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے طویل عرصے سے بطور ہیرو نظر آنے کے سبب ہونے والی تنقید پر عمل دے دیا۔
پاکستانی فلم انڈسٹری پر ہمایوں سعید راج کر رہے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ان کی ریلیز ہونے والی فلمز سپر ہٹ قرار پائی جارہی ہیں۔
وہ فلم 'بن روئے' ، 'پنجاب نہیں جاؤں گی' ، 'لندن نہیں جاؤں گا' اور 'جوانی پھر نہیں آنی' میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے اور اب فلم 'لو گرو' میں بھی وہ لیڈنگ رول میں ہی دکھے۔
ہمایوں سعید نے سال 1995 میں ڈرامہ 'کروڑوں کا آدمی' سے اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں نظر آئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
انکے مشہور ڈراموں میں 'مہندی' ، 'دوراہ' ، 'کافر' ، میرے پاس تم ہو' اور 'دل لگی' شامل ہیں۔
ہمایوں سعید کو کافی عرصے سے اس تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ وہ بڑھاپے میں بھی ڈراموں میں ہیرو بن کر آرہے ہیں۔
ہمایوں سعید حال ہی میں واسع چوہدری کے شو 'گپ شب' میں نظر آئے جہاں انہوں نے اسی حوالے سے لب کشائی کی۔
واسع چوہدری نے پوچھا کہ کیا 'آپ پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ آپ جان بوجھ کر کاسٹنگ ایسی کرتے ہیں جس سے ان سب میں آپ ہی نمایاں نظر آتے ہیں؟'
اس سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ 'نہیں ایسا نہیں ہے، میرے ساتھ تو حمزہ علی عباسی فہد مصطفیٰ بھی کام کرچکے ہیں۔'
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کو کاسٹنگ سے نہیں اس بات سے مسئلہ ہے کہ میں کافی ٹائم سے ہیرو بن کر آرہا ہوں اور اب بھی ہیرو ہی بنا دکھتا ہوں۔'
انہوں نے اس تنقید پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'مجھے اس تنقید سے مسئلہ نہیں ہے، اگر وہ مجھے ٹارگٹ کر رہے ہیں تو کرلیں، مجھے شکایت نہیں ہے۔'
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this weekend (from June 12 to June 14)
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction



