انفوٹینمنٹ

صبا فیصل کی عید کی خوشیوں سے بڑی بہو پھر سے دور

صبا فیصل کی بیٹی اور بہو کیساتھ عید پکس وائرل

Web Desk

صبا فیصل کی عید کی خوشیوں سے بڑی بہو پھر سے دور

صبا فیصل کی بیٹی اور بہو کیساتھ عید پکس وائرل

صبا فیصل کی عید کی خوشیوں سے بڑی بہو پھر سے دور
صبا فیصل کی عید کی خوشیوں سے بڑی بہو پھر سے دور

معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی سعدیہ فیصل اور چھوٹی بہو نشا طلعت کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری جب کوئی مصنف، ہدایتکار یا پروڈیوسر ظالم ساس یا سنجیدہ ماں کے کردار کے حوالے سے سوچتے ہیں تو لازماً ان کے ذہن میں کسی اور کا نہیں بلکہ سینئر اداکارہ صبا فیصل کا ہی نام آتا ہوگا کیونکہ وہ اپنے کریئر کے آدھے سے زائد ڈراموں میں یہ ہی کردار نبھا چکی ہیں۔

صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں لیکن پھر کئی راستوں سے گزر کر وہ اداکاری کی دنیا میں آگئیں اور تاحال انہوں نے اس کو خیرباد نہیں کہا۔

صبا فیصل پیشہ ورانہ زندگی کے سبب تو مشہور ہیں ہی لیکن وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی فینز کو اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہے۔

صبا فیصل اپنی بیٹی اور دونوں بیٹوں کی شادی کرچکی ہیں جن میں سے انکی اپنی بڑی بہو سے زیادہ نہیں بنتی بلکہ ماضی میں سوشل میڈیا پر لڑائی بھی ہوچکی ہے۔

صبا فیصل نے رواں سال عید الاضحیٰ کے دوسرے دن اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں پورے خاندان کو مدعو کیا اور یادگار ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔

صبا فیصل نے اسی دن بیٹی اور چھوٹی بہو کے ساتھ لی گئیں تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

تصاویر میں صبا فیصل خود ہلکے گلابی، سعدیہ فیصل نیلے جبکہ نشا سیاہ جوڑے میں نظر آئیں۔

اگرچہ ان تصاویر کو فینز کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن کمنٹ سیکشن میں متعدد سوشل میڈیا صارفین انکی بڑی بہو نیہا کی غیر موجودگی کے بارے میں بھی سوال کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین