میرا اسکرٹ پہن کر آئی تو مجھے غصہ آ گیا، جاوید شیخ
میرا فلم میں ایک امیر شخصیت کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں

معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا کے غیر متوقع لباس پر انہیں شدید غصہ آیا تھا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان مدیحہ نقوی کے ساتھ نشست میں لالی ووڈ کے ممتاز فنکار جاوید شیخ، جان ریمبو، سعود اور بابر علی نے شرکت کی۔ پروگرام میں ہنسی مذاق سے بھرپور یادگار لمحات پر گفتگو ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں میزبان نے دریافت کیا کہ فلمی سیٹ پر سب سے زیادہ ری ٹیکس لینے والی اداکارہ کون سی رہی ہیں؟ تمام مہمان فنکاروں نے بلا جھجک اداکارہ میرا کا نام لیا اور ان کے ساتھ پیش آئے دلچسپ لمحات بھی شیئر کیے۔
سعود نے بتایا کہ ہم مالدیپ میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک سین میں میرا کو ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر ڈانس کرنا تھا، لیکن وہ اچانک نیچے گر گئیں۔ ہم سب خوفزدہ ہو گئے لیکن وہ فوراً اٹھیں، کپڑے جھاڑے اور کہا کہ چلو، ایک اور ری ٹیک کر لیتے ہیں۔
جاوید شیخ نے 1993 کی فلم چیف صاحب کے دوران ترکیہ میں پیش آئے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرا فلم میں ایک امیر شخصیت (آصف خان) کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ میں نے انہیں ہدایت دی تھی کہ جینز اور شرٹ پہن کر آئیں، لیکن وہ اپنی مرضی سے اسکرٹ اور شرٹ پہن کر سیٹ پر آ گئیں، جس پر مجھے غصہ آ گیا۔
میں نے اپنے اسسٹنٹ سے کہا کہ کوئی اور سین شوٹ کر لیتے ہیں۔ ابھی ہم یہ سوچ ہی رہے تھے کہ اسسٹنٹ نے آ کر بتایا کہ میرا قریبی گھر سے جینز اور شرٹ لے کر پہن چکی ہیں اور دوبارہ سیٹ پر آ گئی ہیں۔
جاوید شیخ کے مطابق میرا نے فوری طور پر قریبی رہائشی خاتون سے جینز اور شرٹ مانگ کر صورتحال سنبھال لی تھی۔
ایک اور سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ انہیں فلم ’شیدا ٹلی‘ میں کام کرنے کا افسوس ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلم نے کامیابی تو حاصل کی، لیکن اس کے بعد لوگ مجھے ’شیدا ٹلی‘ کہہ کر بلانے لگے، جو مجھے ناگوار گزرتا تھا۔
-
دلچسپ و خاص 19 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 28 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 51 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی