انفوٹینمنٹ
اریج محی الدین عید کے موقع پر والدین کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں
انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے
اریج محی الدین عید کے موقع پر والدین کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں
انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے
معروف اداکارہ اریج محی الدین نے کہا ہے کہ قریبی رشتہ داروں، خصوصاً والدین اور نانی جیسے بزرگوں کی اہمیت کا اصل احساس ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ہوتا ہے۔
ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اریج محی الدین نے کہا کہ اب عید کی خوشیاں ویسی نہیں رہیں جیسی بچپن اور ماضی میں ہوا کرتی تھیں، کیونکہ اب وہ چہرے آس پاس موجود نہیں جو ان لمحات کو خاص بناتے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی عیدیں اسلام آباد میں والدین اور نانی کے ساتھ گزارا کرتی تھیں، لیکن اب دونوں اس دنیا میں نہیں رہے، اور انہی کی کمی نے تہوار کی خوشیوں میں خاموشی سی بھر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ پیارے رشتے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں تو ہم ان کی موجودگی کو معمول کی بات سمجھتے ہیں، لیکن جب وہ ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جائیں، تب ہمیں ان کی اہمیت کا گہرا ادراک ہوتا ہے۔
اریج محی الدین نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں والد کی محبت بھری ضد پر وہ صبح سویرے عید کے لیے اٹھ کر تیار ہوتی تھیں، لیکن اب کوئی ایسا نہیں جو اُٹھنے کا کہے یا خوشیوں کا سبب بنے، یوں سب کچھ بدل چکا ہے۔
واضح رہے کہ اریج محی الدین نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے جن میں قصہ مہربانو کا، میرے ہی رہنا اور قربتیں شامل ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ باقاعدگی سے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جنہیں سراہا جاتا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion


