اسکینڈلز
ابھی میرے شوہر مجرم ثابت نہیں ہوئے ،نادیہ حسین
ان کے شوہر کی ضمانت ہو چکی ہے
ابھی میرے شوہر مجرم ثابت نہیں ہوئے ،نادیہ حسین
ان کے شوہر کی ضمانت ہو چکی ہے
اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے اپنے شوہر پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کا مطلب جرم نہیں ہوتا، اور ان کے شوہر کو اس وقت تک مجرم نہیں قرار دیا جا سکتا جب تک عدالتی طور پر الزامات ثابت نہ ہو جائیں۔
ایک یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی اور اپنے شوہر سے متعلق حالیہ تنازع پر بھی ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی شخص کو تبھی مجرم قرار دیا جاتا ہے جب اس کے خلاف ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت فیصلہ سنائے، مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں محض الزام لگنے پر ہی لوگوں کو مجرم سمجھ لیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ ابھی صرف الزامات کی حد تک ہیں، جنہیں عدالت میں ثابت کرنا ہوگا۔ یہ معاملہ عدالت اور جج کا ہے، لیکن یہاں سوشل میڈیا اور میڈیا بھی منصف بن کر فیصلے سنا دیتے ہیں، جو کسی طور مناسب رویہ نہیں۔
نادیہ حسین نے بتایا کہ ان کے شوہر کی ضمانت ہو چکی ہے، البتہ کچھ قانونی پیچیدگیاں ایسی تھیں جن کی وجہ سے کیس میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں بہت سی شخصیات کی اصل سوچ سامنے آئی ہے، جن سے ان کا تعلق صرف پیشہ ورانہ حد تک تھا، نہ کہ ذاتی یا خاندانی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر حد سے زیادہ گفتگو نہیں کر سکتیں کیونکہ کیس ابھی زیرِ تفتیش ہے، تاہم انہیں یقین ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد انصاف ضرور فراہم ہوگا۔
نادیہ حسین نے عدالتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کیس میں دیگر افراد کے نام بھی منظرِ عام پر آئیں گے، اور سچ سب کے سامنے آئے گا۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz


