اسکینڈلز
دیا مرزا کا کرینہ کپور کے خلاف بیان، لڑائی کی وجہ کیا؟
کرینہ کپور لکھنؤ کے ایونٹ میں دیا مرزا پر برس پڑیں؟
دیا مرزا کا کرینہ کپور کے خلاف بیان، لڑائی کی وجہ کیا؟
کرینہ کپور لکھنؤ کے ایونٹ میں دیا مرزا پر برس پڑیں؟
بالی وڈ اپنی صرف گہری دوستیوں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ مشہور کیٹ فائٹس اور خاندانی دشمنیوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔
جہاں بالی وڈ میں کئی لڑائیاں مشہور ہیں ان میں سے ایک نٹ کھٹ اداکارہ کرینہ کپور اور دیا مرزا کی لڑائی بھی ہے جو لکھنو میں ایک ایونٹ میں دونوں کی شرکت کے دوران ہوئی۔
ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کرینہ کپور کے ساتھ اپنے اس جھگڑے کے حوالے سے بتایا تھا۔
دیا مرزا نے بتایا کہ لکھنؤ میں منعقدہ ایک ایونٹ میں نمرتا شیرودکر اور ارمیلا مٹھونڈکر نے ایونٹ میں شلوار قمیص اور اس پر قومی پرچم پہننے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن کرینہ کپور کے ارادے کچھ اور تھے اور وہ گھگھرا چولی کے ساتھ جیولری پہننا چاہتی تھیں جو انہوں نے خاص طور پر اپنے لیے بنوایا تھا اور سب سے الگ بات یہ کہ وہ قومی پرچم بھی پہننا نہیں چاہتی تھیں۔'
دیا مرزا نے انکشاف کیا کہ نمرتا کرینہ کی اس حرکت کو دیکھ کر خوش نہیں تھیں، میں نے یہ دیکھ کر انہیں کہا کہ 'وہ اپنا لباس لے کر باہر چلی جائیں تاکہ یہ معاملہ وہ اکیلے میں سلجھا سکیں' ، لیکن اچانک کرینہ کپور کو کچھ ہو گیا اور وہ مجھ پر چیخنا شروع ہو گئیں وہ بھی تیز آواز میں۔'
دیا نے بتایا کہ کرینہ چیختے ہوئے کہہ رہی تھی کہ تم ہوتی کون ہو؟ نمرتا کو مشورے دینے والی تم کون ہو' ، یہ سن کر میں بہت زیادہ غصے میں آگئی تھی اور کوئی بھی جواب دینے کے بجائے میں وہ کمرہ چھوڑ کر باہر آگئی۔
دیا مرزا نے یہ بھی کہا کہ کرینہ کپور ان لوگوں میں سے ایک ہیں جن کو یہ پتا ہی نہیں ہوتا کہ وہ کس جگہ پر غلطی پر ہیں اور بے وجہ چیخ رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ دونوں اداکاروں کے بیچ میں اب معاملات ٹھیک ہو چکے ہیں اور دونوں اب پھر سے ایک دوسرے کی اچھی سہیلیاں بن چکی ہیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion



