وائرل اسٹوریز

بھانجی کا عقیقہ یا پیسوں کی بے حرمتی؟ رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کا شکار

پیسوں کو پیروں میں روندنا صارفین کو برداشت نہ ہوا

Web Desk

بھانجی کا عقیقہ یا پیسوں کی بے حرمتی؟ رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کا شکار

پیسوں کو پیروں میں روندنا صارفین کو برداشت نہ ہوا

پیسوں کو پیروں میں روندنا صارفین کو برداشت نہ ہوا
پیسوں کو پیروں میں روندنا صارفین کو برداشت نہ ہوا

تنازعات میں گہرے رہنے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو اپنی بھانجی کے عقیقے کا جشن منانا مہنگا پڑگیا۔

سال 2024 رجب بٹ کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اس سال انہیں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے یوٹیوبرز میں شامل کیا گیا جسکے بعد انکی شہرت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اس کے بعد وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہی رجب بٹ جو سب کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے تھے تنقید کے دلدل میں دھنستے چلے گئے، پہلے اپنی شادی پر پیسوں کی نمودو نمائش انہیں لے ڈوبی پھر شادی پر ملنے والے تحفے نے انہیں جیل کی ہوا کھلوائی۔

لیکن یہ سب یہاں بھی ختم نہیں ہوا اور پھر اسکے بعد انکے قابل اعتراض بیانات، پرفیوم کی لانچ اور ٹیٹو کے بعد انہیں  توہین مذہب کے قانون سے متعلق ایک تنازع میں ملوث ہونے کے بعد شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک کچھ وقت کیلئے سکونت اختیار کرلی۔

بعدازاں وہ چند ہفتوں بعد  واپس پاکستان آئے اور دوبارہ فیملی ویلاگنگ کا باقاعدہ آغاز کیا اور فینز کیساتھ جڑ گئے۔

تاہم جب وہ بیرون ملک  تھے اسی دوران رجب بٹ کی اکلوتی بہن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی جسکا عقیقہ اب حال ہی میں دھوم دھام سے کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختلف ویڈیوز میں رجب بٹ کو اہلیہ ایمان اور فیملی کیساتھ اپنی اکلوتی  بھانجی آیت زہرا کے عقیقہ میں شامل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تقریب میں یوٹیوبر کی فیملی سمیت کئی دیگر دوست احباب شامل تھے لیکن جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بنی اور غم و غصے کو بڑھاوا دیتی نظر آئی وہ تھا پیسوں کی شدید بے حرمتی۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختلف ویڈیوز میں رجب بٹ اور انکی اہلیہ کیساتھ یوٹیوبر کی بہن موجود ہیں جبکہ آس پاس دیگر فیملی ممبرز بھی دیکھے جاسکتے ہیں جو ننھی آیت زہرہ پر پیسوں کی برسات کررہے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ہوا کیساتھ ساتھ زمین پر پڑے پیسے جو پیروں میں روندھے جارہے تھے صارفین کے غصے اور غم کا سبب بن گئے۔

 ویڈیو کلپ وائرل ہونے کی دیر تھی کہ غصے میں ڈوبے صارفین نے کمنٹ سیکشن میں  رجب بٹ اور انکی فیملی کو کھری کھری سنا دی۔

 ایک صارف نے لکھا کہ،‘اللہ ان لوگوں کو ہدایت سے اگر یہی پیسہ حلال کا ہوتا تو اس طرح اڑایا نہیں جاتا’۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،‘یہ عقیقہ نہیں ہے نہ ہی سنت طریقہ ہے ، یہ ایک تماشہ ہے جس کے ذریعے وہ اپنے گھر والوں کو دکھا کر پیسے کماتا ہے’۔

ایک اور غصے سے بھرے صارف نے لکھا کہ،‘یہ پیسوں کی بے حرمتی ہے۔‘

تازہ ترین