دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ڈیٹیکٹو شیردل' کا ٹریلر ریلیز
فلم کی کہانی اور کامیڈی متاثر کرنے میں ناکام

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ ایک اور مزاحیہ مرڈر مسٹری فلم 'ڈیٹیکٹو شیردل' زی 5 پر پریمیئر کے لیے تیار ہے۔
فلم کا ٹریلر حال ہی میں مداحوں کیلئے جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکارہ ڈیانا پینٹی، بومن ایرانی، رتنا پاٹھک شاہ، بانیتا سندھو اور سمیت ویاس جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔
تاہم ریلیز کیے گئے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم ناظرین کے لیے کچھ نیا پیش نہیں کر پائے گی فلم 'ڈیٹیکٹو شیردل' کا ٹریلر دکھاتا ہے کہ پنکج بھٹی (بومن ایرانی) کا قتل کر دیا جاتا ہے اور اس کیس کو حل کرنے کی ذمہ داری ڈیٹیکٹو شیردل (دلجیت دوسانجھ) کو سونپی جاتی ہے بھٹی خاندان کے افراد ہی اس قتل کے مشتبہ ہیں اب سوال یہ ہے کہ قاتل کون ہے؟
ٹریلر مجموعی طور پر کافی پھیکا ہے جس میں ایک قتل اور کئی مشتبہ افراد خاص طور پر خاندان کے افراد اور فلم کی کہانی کچھ ایسی لگتی ہے جسے ہم پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں ٹریلر میں مزاحیہ مناظر بھی ہنسانے میں ناکام رہتے ہیں۔
فلم میں دلجیت دوسانجھ کی اداکاری بھی دہرائی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور دیگر اداکار بھی محض ٹھیک ہی لگ رہے ہیں۔
تاہم 'اکتوبر' فلم کی مشہور اداکارہ بانیتا سندھو کو اس فلم میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے وہ یقیناً ایک قابل دید ٹیلنٹ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ شاید 'ڈیٹیکٹو شیردل' میں ان کا ایک اہم کردار ہے۔
مجموعی طور پر فلم 'ڈیٹیکٹو شیردل' کا ٹریلر کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہا ہے لیکن امید کی جاتی ہے کہ فلم خود ٹریلر سے بہتر ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی پروڈکشن میں بننے والی 'ڈیٹیکٹو شیردل' کی ہدایتکاری روی چھابڑیا نے کی ہے یہ فلم جون 2025 میں زی 5 پر پریمیئر کے لیے تیار ہے۔
'ڈیٹیکٹو شیردل' کے علاوہ، دلجیت دوسانجھ آنے والی فلموں جیسے 'سردار جی 3'، 'بارڈر 2'، اور 'پنجاب 95' میں بھی نظر آئیں گے۔
-
فلم / ٹی وی 22 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 45 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز