انفوٹینمنٹ
انوپم کھیر کی جہاز میں رشمیکا اور ناگ ارجنا سے ملاقات، تصویر وائرل
انوپم کھیر کی انسٹاگرام پوسٹ توجہ کا مرکز
انوپم کھیر کی جہاز میں رشمیکا اور ناگ ارجنا سے ملاقات، تصویر وائرل
انوپم کھیر کی انسٹاگرام پوسٹ توجہ کا مرکز
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار انوپم کھیر کی ساؤتھ انڈین سپر اسٹار رشمیکا مندانا اور ناگ ارجنا سے اچانل ملاقات مداحوں میں مقبول ہوگئی۔
ہوا کچھ یوں کہ انوپم کھیر جو حال ہی میں حیدرآباد میں پربھاس کے ساتھ اپنی زیرِ تکمیل فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے ان کا ممبئی واپسی کا سفر اس وقت مزید دلچسپ ہو گیا جب پرواز میں ان کی ملاقات اداکارہ رشمیکا مندانا اور ناگ ارجنا سے ہوئی۔
ملاقات کے بعد لیجنڈری اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے پہوئے اپنے انسٹ ہینڈل پر دونوں اداکاروں کے ساتھ جہاز میں لی گئی خوبصورت سیلفی مداحوں سے شیئر کی جوکہ دیکھتتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
70 سالہ اداکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘محبت کی کوئی زبان نہیں ہوتی یہ محسوس کی جاتی ہے، حیدرآباد سے ممبئی تک کی کتنی خوشگوار پرواز تھی جہاں میری ملاقات ایک بہت ہی باصلاحیت اداکارہ رشمیکا اور میرے پیارے دوست ناگ ارجنا سے کوئی جنہوں نے اپنی موجودگی سےمیرے سفر کو خوبصورت بنا دیا‘۔
اپنی پوسٹ میں انوپم کھیر نے مزید انکشاف کیا کہ یہ سیلفی رشمیکا نے لی تھی ‘پی ایس اگر میں بھی تصویر میں اچھا لگ رہا ہوں تو اس کا سارا کریڈٹ رشمیکا کو جاتا ہے کیونکہ سیلفی انہوں نے لی ہے‘۔
واضح رہے کہ اداکار ناگ ارجنا اور رشمیکا ممبئی میں اپنی بے حد متوقع فلم 'کُبیرا' کے تیسرے گانے 'پیپی پیپی ڈم ڈم ڈم' کی لانچ کے لیے موجود تھے۔
فلم کُبیرا کے بارے میں
دھنوش کی اپکمنگ فلم ‘کُبیرا‘ ایک سنسنی خیز سوشل تھرلر فلم ہے جس کی کہانی دولت کی تلاش اور اس کے انسانی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے گرد گھومتی ہے فلم میں دھنوش ‘دیوا‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غربت سے نکل کر امیر ہوجاتا ہے۔
فلم کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شیکھر کمولا نے کی ہے جبکہ کاسٹ میں دھنوش کے ساتھ اداکار ناگ ارجنا، رشمیکا مندانا اور جم ساربھ جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ‘کُبیرا‘ 20 جون 2025 کو تیلگو، تامل، ہندی، کنڑ اور ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں ریلیز ہوگی یہ فلم دولت کی ہوس اور اخلاقیات کے درمیان ہونے والی کشمکش کو گہرائی سے دکھائے گی جس سے ناظرین کو ایک منفرد تجربہ ملے گا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more



