کرن جوہر اداکار کارتک آریان اور اپنے اختلاف پر بول پڑے
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان صلح پر فلمساز کی لب کشائی
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز کرن جوہر اور اداکار کارتک آریان کے درمیان 2021 میں ہونے والا تنازعہ اس وقت کی سب سے بڑی خبروں میں سے ایک تھا تاہم اب کرن جوہر نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کارتک آریان سے صلح کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے اور کارتک آریان کے درمیان ماضی کی باتوں کو بھلا کر کرن جوہر نے کہا کہ ان کے درمیان مسائل تھے لیکن انہوں نے انہیں پیچھے چھوڑ کر نئے سرے سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ 2021 میں کارتک آریان اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب وہ کرن جوہر کی فلم 'دوستانہ 2' سے الگ ہو گئے تھے اور بعد میں کرن جوہر نے اداکار کارتک آریان کو ‘نان پروفیشنل ایکٹر‘ قرار دیا تھا۔
تاہم سال 2024 میں دونوں نے فلم بینوں کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے اپنی نئی فلم 'تُو میری میں تیرا، میں تیرا تُو میری' کا اعلان کیا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلمساز کرن جوہر نے کارتک آریان سے جھگڑے اور صلح کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘کارتک اور میں نے اس معاملے پر بات چیت کی اسے حل کیا اور ہم نے ماضی کو بھلا دیا‘۔
کرن جوہر نے کہا کہ ‘کارتک آج ایک انتہائی محنتی اداکار یں جن کی وسیع پیمانے پر فین فالوونگ ہے اسلیے میں نے ان کے ساتھ معاملات درست کرکے ایک ساتھکام کرنے کا فیصلہ کیا کہ اور اب ہمارے درمیان سب ٹھیک اور خوشگوار ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘مجھے اور کارتک کو ایک دوسرے سے مسائل رہے ہیں لیکن ہماری انڈسٹری بہت چھوٹی ہے جسے میں ایک خاندان کہتا ہوں اور میرا ماننا ہے کہ ایک خاندان کے اندر کبھی کبھی شکایات ہوتی ہیں لیکن آخر میں ہم سب اچھا کام کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان اور کرن جوہر اب دو آئندہ پروجیکٹس میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں جس کیلئےفلم 'تُو میری میں تیرا، میں تیرا تُو میری' کی شوٹنگ کروشیا میں شروع ہو چکی ہے۔
اس فلم میں کارتک آریان کے ہمراہ اداکارہ اننیا پانڈے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
اس کے علاوہ کارتک اپنی اگلی فلم 'ناگزیلا' میں اکچھا دھاری ناگ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
فلم کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت ہی بن رہی ہے جس کے ساتھ کارتک کی آئندہ فلموں میں انوراگ باسو کی اگلی فلم بھی شامل ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ شری لیلا ان کی شریک اداکارہ ہوں گی۔




