انفوٹینمنٹ

ایڈ شیران نے اریجیت کے ساتھ سانگ سافائر کیوں گایا؟

ایڈ شیران نے'سافائر' کی میکنگ کی مکمل کہانی سنادی

Web Desk

ایڈ شیران نے اریجیت کے ساتھ سانگ سافائر کیوں گایا؟

ایڈ شیران نے'سافائر' کی میکنگ کی مکمل کہانی سنادی

ایڈ شیران نےسافائر  کی میکنگ کی مکمل کہانی سنادی
ایڈ شیران نے'سافائر' کی میکنگ کی مکمل کہانی سنادی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران کا تازہ ترین ٹریک 'سافائر' (Sapphire)  بھارتی مداحوں کے لیے ایک خاص تحفہ ہے کیونکہ اس میں اریجیت سنگھ کے ساتھ  شاہ رخ خان کا کیمیو بھی شامل ہے۔ 

سانگ کی ریلیز کے بعد حال ہی میں ایڈ شیران نے سافائر میں موجود ارجیت سنگھ کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بتاتے ہوئےکہا کہ 'فلم عاشقی 2' دیکھنے کے بعد وہ پہلی بار ارجیت کے رابطے میں آئے۔

ایڈ شیران نے اپنے انسٹاگرام پر سافائر سانگ کی آڈیو کے ساتھ ایک کلپ شیئر کی جس میں اریجیت سنگھ کی گائی ہوئے پنجابی لائنز شامل تھیں اور ویڈیو میں ایڈ شیران کو مغربی بنگال کی تنگ گلیوں میں اریجیت سنگھ کے ساتھ بائیک رائیڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی انسٹاگرام ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے ایڈ شیران نے لکھا کہ ‘میں نے سب سے پہلے اریجیت سنگھ کی موسیقی کو تب جانا جب میں نے 'عاشقی 2' دیکھی اور ان کا گانا 'تم ہی ہو' سنا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ‘اریجیت کی آواز اور گانا سن کر میں مکمل طور پر مسحور ہو گیا تھا جس کے بعد میں میں نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ جب بھی آپ ایک ساتھ گانا چاہیں تو میں تیار ہوں‘۔

انہوں نےمداحوں کو بتایا کہ ‘اریجیت لندن میں پرفارم کر رہے تھے لہذا میں ان کے ساتھ مہمان کے طور پر وہاں گیا اور 'پرفیکٹ' گایا یہ ایک ناقابل یقین شو تھا جہاں میں نے ڈریسنگ روم میں انہیں 'سافائر' کا ایک ابتدائی ورژن سنایا ‘۔

ایڈ کا کہنا تھا کہ ‘ پھر ہم کچھ عرصے تک ای میل کے ذریعے رابطے میں رہے اور جب میں انڈیا ٹور پر گیا تو میں نے اریجیت سے کہا کہ  ہمیں گانے کو اب مکمل کرنا چاہیئے اور اریجیت نے کہا کہ براہ کرم میرے آبائی شہر آئیں تاکہ میں آپ کو اپنا گھر اور ثقافت دکھا سکوں‘۔

ایڈ شیران نے جذباتی انداز میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اپنے والد کے ساتھ انڈیا ٹوور پر تھاجس کے بعد میں اور میرے والد کولکتہ کی پرواز  لیکر اریجیت  کے آبائی شہر تک ساڑھے پانچ گھنٹے میں پہنچے ہم نے دریا  پار کیا اور پھر اسکوٹی پر اسٹوڈیو واپس آئے جہاں ہم نے گانا مکمل کیا‘۔ 

ایڈ کا کہنا تھا کہ ‘اریجیت نے مجھے پنجابی سکھائی اور اسے صحیح طریقے سے کیسے ادا کرنا ہے یہ بتایا اور ساتھ ہی ساتھ مجھے ستار دکھایا اور  پھر ہم نے رات کا کھانا کھایا اور گاؤں میں اسکوٹی پر چاند اور غروب آفتاب دیکھنے کے لیے اپنے والد کے ساتھ گھومے‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ‘اریجیت ان  باصلاحیت انسانوں میں سے ایک ہیں جن سے میں آج تک ملا ہوں اور میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سافائر کے لیے اپنی صلاحیتیں میرے ساتھ شیئر کیں‘۔

مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘اریجیت کی آواز میں ہمارا ریکارڈ کیا گیا مکمل پنجابی ورژن چند ہفتوں میں ریلیز ہو جائے گا لیکن تب تک میں اپنے کام کی ویڈیوز شیئر کرتا رہوں گا‘۔

واضح رہے کہ 'سافائر' اپنی ریلیز کے بعد سے ہی مداحوں میں  مقبول ہوگیا ہے جس میں شاہ رخ خان کے کیمیو نے مزید چار چاند لگائے۔