انفوٹینمنٹ

فلم کُبیرا؛ دھنوش کو ہجوم نے گھیرے میں لے لیا، ویڈیو وائرل

فلم 'کبیرا' کے سانگ لانچ ایونٹ میں اداکار کا شاندار استقبال

Web Desk

فلم کُبیرا؛ دھنوش کو ہجوم نے گھیرے میں لے لیا، ویڈیو وائرل

فلم 'کبیرا' کے سانگ لانچ ایونٹ میں اداکار کا شاندار استقبال

فلم  کبیرا کے سانگ لانچ ایونٹ میں اداکار  کا شاندار استقبال
فلم 'کبیرا' کے سانگ لانچ ایونٹ میں اداکار کا شاندار استقبال

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار  دھنوش جو اپنی اپکمنگ فلم 'کبیرا' (Kuberaa) کی ریلیز کے لیے تیار ہیں حال ہی میں فلم کے سانگ لانچنگ ایونٹ میں شرکے کرنے کیلئے ممبئی پہنچے جہاں انہیں مداحوں نے گھیر لیا۔ 

دھنوش کی ممبئی آمد کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر جاری ہوتے ہی  وائرل ہوگئی جہاں ویڈیو میں اداکار کو مداحوں کے ہجوم میں گھرا ہوا دیکھا گیا جو ان سے ملاقات کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

انسٹاگرام پر 'انسٹنٹ بالی ووڈ' کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دھنوش کو اپنی فلم 'کبیرا' کے شریک اداکار ناگ ارجنا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جنہیں دھنوش کے ساتھ گاڑی سے باہر نکلتے ہی مداحوں کے ہجوم نے گھیر لیا اور  تصاویر کھنچوانے کی درخواست کرنے لگے۔

انستاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح نے دھنوش کو احترام کے طور پر ایک شال بھی پیش کی اور  جیسے ہی مداح نے ان کے کندھوں پر شال ڈالی ایک سکیورٹی اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کی اور مداح کو پیچھے ہٹنے کو کہا۔

 تاہم دھنوش نے سکیورٹی کو اشارہ کیا کہ وہ مداح کو دھکیلیں نہیں جس کے بعد وینیو پر پہنچنے سے پہلے دھنوش نے پاپرازی کیلئے پوز بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس وقت سپر اسٹار  دھنوش اپنی فلم 'کبیرا' کی پروموشنز میں مصروف ہیں جس کیلئے یکم جون کو انہوں نے فلم کے آڈیو لانچ میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

دھنوش نے مداحوں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب میں اندھیرے میں راستہ تلاش کر رہا ہوتا ہوں تو اوپر سے ایک ہاتھ میرا ہاتھ پکڑتا ہے اور مجھے راستہ دکھاتا ہے اور  اس وقت میرے ہر مداح مشعل بن جاتے ہیں اور میرا راستہ روشن کرتے ہیں‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میرے بارے میں جتنی افواہیں پھیلانا چاہو پھیلاؤ جو بھی منفی باتیں پھیلانا چاہتے ہو پھیلاؤ ہر بار میری فلم کی ریلیز سے ڈیڑھ ماہ پہلے ایک منفی مہم شروع کرتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہتے ہیں‘۔

فلم کُبیرا کے بارے میں

دھنوش کی اپکمنگ فلم ‘کُبیرا‘ ایک سنسنی خیز سوشل تھرلر فلم ہے جس کی کہانی دولت کی تلاش اور اس کے انسانی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے گرد گھومتی ہے فلم میں دھنوش ‘دیوا‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غربت سے نکل کر امیر ہوجاتا ہے۔

فلم کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شیکھر کمولا نے کی ہے جبکہ کاسٹ میں دھنوش کے ساتھ اداکار ناگ ارجنا، رشمیکا مندانا اور جم ساربھ جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ‘کُبیرا‘ 20 جون 2025 کو تیلگو، تامل، ہندی، کنڑ اور ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں ریلیز ہوگی یہ فلم دولت کی ہوس اور اخلاقیات کے درمیان ہونے والی کشمکش کو گہرائی سے دکھائے گی جس سے ناظرین کو ایک منفرد تجربہ ملے گا۔