انفوٹینمنٹ

منت چھوڑنے کے بعد بھی کنگ خان نے عملے کو تنہا نہ چھوڑا

گوری خان نے اپنے عملے کیلئے علیحدہ اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیا

Web Desk

منت چھوڑنے کے بعد بھی کنگ خان نے عملے کو تنہا نہ چھوڑا

گوری خان نے اپنے عملے کیلئے علیحدہ اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیا

گوری خان نے اپنے عملے کیلئے علیحدہ اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیا
گوری خان نے اپنے عملے کیلئے علیحدہ اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیا

بالی وڈ اداکار اور کنگ آف رومانس شاہ رخ خان اور انکی اہلیہ گوری خان نے اپنے خوابوں کا آشیانہ منت سے منتقل ہونے کے باوجود اپنے ملازمین اور دیگر عملے کو تنہا نہیں چھوڑا۔

منت کی تزئین و آرائش کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی فیملی باندرہ کے پوش علاقے پالی ہل میں واقع ایک پرتعیش اپارٹمنٹ 'پوجا کاسا' میں رہائش پزیر ہیں جہاں وہ آئندہ تقریباً 2 سال قیام کریں گے۔

اس جگہ کے عوض کنگ خان نے فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی کے تعمیر کردہ ایک لگژری اپارٹمنٹ کی چار منزلیں لیز پر حاصل کی ہیں۔

لیکن جس دوران کنگ خان اپنی فیملی کیساتھ یہاں شفٹ ہورہے تھے وہیں کئی لوگوں کی جانب سے یہ سوال سامنے آئے کہ اب خان فیملی کے ملازمین اور دیگر عملے کا کیا بنے گاَ کیا انہیں کچھ عرصے کیلئے نوکری سے نکال دیا جائے گا یا پھر کوئی اور بندوبست ہوگا؟

ان تمام تر سوالات کے جوابات اب مل چکے ہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق، گوری خان نے اپنے عملے کے رہنے کے لیے ایک علیحدہ اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوری خان نے کرائے پر ایک اضافی اپارٹمنٹ لیا ہے جو ان کے فی الوقت کی رہائش گار سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر ہے یہ فلیٹ پالی ہل کی پنکج پریمیسس کوآپریٹو سوسائٹی میں واقع بتایا جاتا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق خان فیملی کے عملے کیلئے لیا گیا یہ اپارٹمنٹ 725 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہےجسکا کرایہ 1 اعشاریہ 35 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملازمین اور دیگر عملے کیلئے لیے گئے اس اپارٹمنٹ کا معاہدہ تین سال کا ہے جسکے عوض اداکار کو 4.05 لاکھ روپے کی سیکیورٹی ڈپازٹ اور 5 فیصد سالانہ کرایہ میں اضافہ اداکرنا ہوگا۔

اور اب بات کریں شاہ خان خان اور گوری خان کی موجودہ رہائش کے بارے میں تو اداکار  نے پوجا کاسا میں دو ڈوپلیکس اپارٹمنٹس 2.9 کروڑ روپے سالانہ میں لیز پر لیے ہیں جسکے لیے وہ ماہانہ کرایہ تقریباً 24 لاکھ روپے اداکر رہے ہیں۔

منت کی تزئین و آرائش مکمل ہونے تک شاہ رخ خان اور ان کا خاندان اسی عارضی رہائش گاہ میں قیام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق منت میں تزئین و آرائش کا کام مئی میں شروع ہونا تھا اس منصوبے میں بنگلے کی طویل عرصے سے زیرِ غور توسیع شامل ہے جس کے لیے شاہ رخ خان کو عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا پڑی۔

چونکہ منت ایک گریڈ III ہیریٹیج اسٹرکچر ہے اس لیے کسی بھی قسم کی ساختی تبدیلی صرف مکمل قانونی اجازت کے بعد ہی ممکن ہے۔

منت کے بارے میں:

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا منت ہاؤس جدید طرز تعمیر کا شاہ کار ہے، 27000 اسکوائر فٹ پر پھیلے اس گھر میں پانچ بیڈ رومز، ایک فٹنس سینٹر، ایک خوبصورت سوئمنگ پول، لائبریری اور پرائیوٹ مووی تھیٹر بھی ہے۔

شاہ رخ خان نے 2001 میں یہ گھر 13 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدا جبکہ آج اس کی قیمت 200 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

سمندر کے قریب قائم یہ پارسی طرزِ تعمیر کا بنگلہ ہر روز سیکڑوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جو پورے ملک سے اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے یہاں پہنچتے ہیں۔