فیشن

’دی رائلز’ کا جشن بھومی پاڈنیکر نے شاہانہ انداز میں منالیا

مہنگا ترین آؤٹ فٹ اداکارہ کے فیشن سینس کا ثبوت دے گیا

Web Desk

’دی رائلز’ کا جشن بھومی پاڈنیکر نے شاہانہ انداز میں منالیا

مہنگا ترین آؤٹ فٹ اداکارہ کے فیشن سینس کا ثبوت دے گیا

مہنگا ترین آؤٹ فٹ اداکارہ کے فیشن سینس کا ثبوت دے گیا
مہنگا ترین آؤٹ فٹ اداکارہ کے فیشن سینس کا ثبوت دے گیا

رومانوی ڈراما سیریز ’دی رائلز‘ کی کامیابی کا جشن بھارتی اداکارہ  بھومی پاڈنیکر نے اس شاہانہ انداز سے منایا کہ فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا۔

ایشان کھتر اور بھومی پڈنیکر کی ‘دی رائلز’ صرف کہانی نہیں بلکہ فیشن کی ایک مکمل دنیا ہے اس میں دیدہ زیب ملبوسات کا وہ اعلیٰ معیار دیکھنے کو ملا جس کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔

اس شاندار سیریز میں ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے نہ صرف کاسٹ کے لیے اپنے مشہور آرکائیول پیسز مہیا کیے بلکہ خود بھی سیریز میں ایک خاص کردار کے طور پر نظر آئے۔

اور پھر اسی فیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے سیریز کی کامیابی کا جشن بھومی نے اسی شاہانہ طرز کو مد نظر رکھتے ہوئے منایا کہ ہر دیکھنے والا دیوانہ ہوگیا۔

حال ہی میں ’دی رائلز’ کی  پوری کاسٹ اور عملہ  بشمول ایشان کھتر اور بھومی سیزن 1 کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے جہاں سب کی نظریں بھومی سے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔

حالانکہ دی رائلز کا سیزن 1 مہینوں پہلے نشر ہوا جس کے اب اختتام پذیر ہونے کے بعد سیزن 2 کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے جس نے شائقین میں اور بھی جوش کو بڑھادیا۔

لیکن دوسرے سیزن کے آغاز سے قبل سیزن ون کی کامیابی کا جشن منانے پوری ٹیم اکھٹا ہوئی جہاں سب کی تمام تر توجہ کا مرکز بھومی بن گئیں۔

بھومی کا شاہانہ انداز کتنا مہنگا؟

اس ایونٹ کیلئے اداکارہ نے  بلیک گچی کے آؤٹ فٹ کا انتخاب کیا جس کی قیمت بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 1 اعشاریہ 8 لاکھ روپے تھی۔

جی ہاں  آپ نے بالکل ٹھیک سنا کیونکہ اگر آپ بھی وہ شاندار لباس اپنی کلیکشن کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو  بھی یہ بڑی رقم خرچ کرنی ہوگی۔

اس  باڈی فٹنگ مڈی ڈریس کی خاص بات یہ تھی کہ بلیک آؤٹ فٹ کو چار چاند لگانے کیلئے چمکدار ریشم کپڑا استعمال کیا گیا تھا۔

فرنٹ کٹ آؤٹ تفصیل ساتھ اسپگیٹی کا پٹا اور پیچھے کی زپ کی بندش لباس کی کشش میں اضافہ کرتی نظر آرہی تھی۔

ساتھ ہی بھومی نے اپنے لُک میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے اپنے بالوں کو لائٹ کرل بھی کیا اور ساتھ ہی ان کے ہاتھ میں میچنگ کلچ تمام تر توجہ کا مرکز بن گیا۔

اور فیشن کی بات یہاں بھی مکمل نہیں ہوئی بلکہ اداکارہ نے لباس کیساتھ جو کرسٹل اور پرل پمپس کا انتخاب کیا تھا وہ نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا بلکہ قیمت کے حساب سے بھی قیمتی ترین معلوم ہورہا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق اداکارہ کی یہ ہائی پمپی بھی 10 ہزار روپے کی نکلی جو انکے اوور آل لُک میں مزید نکھار پیدا کرگئی۔

یہی وجہ تھی کہ بھومی پڈنیکر کے سر تا پاؤں لُک نے نہ صرف انہیں حسین ترین بنا دیا بلکہ انکے فیشن کے مداح دیوانے بنتے چلے گئے۔

تازہ ترین