انفوٹینمنٹ

صبا قمر نے عید فوٹوز شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ نے اس عید کی تیاریاں کیوں نہ کیں؟

Web Desk

صبا قمر نے عید فوٹوز شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ نے اس عید کی تیاریاں کیوں نہ کیں؟

اداکارہ نے اس عید کی تیاریاں کیوں نہ کیں؟
اداکارہ نے اس عید کی تیاریاں کیوں نہ کیں؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عید الاضحیٰ پر عید اسپیشل پوسٹ شیئر نہ کرنے وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

عیدالاضحیٰ کے تینوں دن جہاں لوگوں نے سنت ابراہمی ادا کرنے کے بعد دعوتوں میں اپنے تینوں دن گزارے وہیں شوبز شخصیات بالخصوص اداکاراؤں نے اپنی عید اسپیشل لُک سوشل میڈیا پر شیئر کرکے خوب محفل جمائی۔

ایسے میں وہ صارفین جنہوں نے صبور علی، عائزہ خان، مومنہ اقبال سمیت دیگر اداکاراؤں کے اسپیشل پوز دیکھے وہیں مداح عید کے تینوں دن اداکارہ صبا قمر کی تصاویر تلاش کرتے دکھائی دیے۔

لیکن ان فینز کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب عید اپنے اختتام کو پہنچی لیکن صبا قمر کا دیدار نہ ہوسکا ایسے میں ایک مداح نے اداکارہ کو پیغام بھیجا اور اس میں عید تصاویر اپلوڈ نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

صارف نے صبا قمر کی دلکش تصاویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی خیریت دریافت کی اور لکھا کہ،’ہیلو صبا، کیسی ہو؟کیا تمہیں معلوم ہے کہ ہم تم سے ناراض ہیں؟ہم سب بہت بےچینی سے تمہاری عید کی تصویروں کا انتظار کر رہے تھے،لیکن تم نے ہمارے ساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی، نہ ہی کوئی اسٹوری لگائی، خدارا ہمارے لیے،اپنے مداحوں کے لیے کچھ تو پوسٹ کرو!‘۔

اس بے چینی اور بے صبری کو دیکھنے کے بعد اداکارہ جواب دیے بغیر نہ رہ سکیں اور تصاویر اپلوڈ نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری اپڈیٹ کرتے  ہوئے لکھا کہ،‘میرے پیاروں،مجھے معلوم ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اس بار میری عید کی جھلک دیکھنے کے منتظر تھے لیکن  میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ اس بار کوئی خاص جھلک تھی ہی نہیں۔’

اسکرین گریب بشکریہ صبا قمر انسٹاگرام
اسکرین گریب بشکریہ صبا قمر انسٹاگرام

اداکارہ نے بتایا کہ،‘میں نے کوئی خاص کپڑے نہیں پہنے نہ تیاری کی اور پہلی بار مجھے ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ مجھے یہ سب کرنا چاہیے اسی لیے میں نے اس عید پر صرف آرام کو چُنا سچا، سادہ، اور روح کو سکون دینے والا آرام۔’

صبا قمر نے اپنی عید مصروفیات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ تین دن میں نے بس لیٹے لیٹے گزارے، بالوں میں تیل، سامنے مزیدار کھانا، دل میں خاموش دعائیں،اور وجود میں بہت سا سکون اور شفا۔’

اداکارہ نے حالیہ دنوں والے شیڈول کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا کہ ‘گزشتہ کئی مہینے مسلسل کام، سفر، اور توانائی میں گزرے۔ اسی لیے میرا دل خاموشی سے آرام کا مطالبہ کر رہا تھا اسی لیے میں نے اس کی سُنی۔’

صبا قمر کے مطابق کبھی کبھی، ہمیں رُک کر سانس لینا پڑتی ہے اور خود کے پاس واپس آنا پڑتا ہےاور اس عید پر میں نے وہی کیا نہ کوئی گلیمر، نہ کوئی شور، بس میں اور میرا وقت لیکن اب کل سے میں واپس اپنی روٹین میں ہوں اور وعدہ ہے آپ سب سے بہت جلد اس کا ازالہ کروں گی۔’

اداکارہ نے اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ ہمیشہ میرے لیے جگہ رکھتے ہیں مجھے سمجھتے ہیں، محبت دیتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں،چاہے میں تھوڑی دیر کے لیے غائب ہی کیوں نہ ہو جاؤں ، آخر میں بس یہی پیغام دینا چاہوں کی کہ جب دل آہستہ سے کہے ’آرام کرو’ تو اسکی ضرور سنو۔’

تازہ ترین