انفوٹینمنٹ

وٹسل سیٹھ اور ایشیتا دتہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

دوسری بار ماں بننے پر ایشیتا کا جذباتی پیغام

Web Desk

وٹسل سیٹھ اور ایشیتا دتہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

دوسری بار ماں بننے پر ایشیتا کا جذباتی پیغام

دوسری بار ماں بننے پر ایشیتا کا جذباتی پیغام
دوسری بار ماں بننے پر ایشیتا کا جذباتی پیغام

بھارتی اداکار وٹسل سیٹھ اور ایشیتا دتہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ایشیتا دتہ اور  وٹسل سیٹھ نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر آنے والے دوسرے مہمان کی اطلاع دی۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ ان کی گود میں ننھی پری ہے جس کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا تھا ساتھ ہی اداکار وٹسل بھی کیمرے کے سامنے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

ایشیتا نے تصویر کے ساتھ ننھےمہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ،‘دو دلوں سے چار دل ایک ساتھ دھڑکنے لگے ہمارا خاندان اب مکمل ہو چکا ہے ایک بیٹی کی آمد ہمارے لیے ایک نعمت ہے۔۔’

اداکارہ نے مزید لکھا کہ،‘ ہمارے چھوٹے فرشتے کا دنیا میں خوش آمدید،  ہم بہت خوش، شکر گزار اور بے حد جذباتی ہیں آپ سب کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ’۔

یاد رہے کہ ویلنٹائن ڈے پر ایشیتا دتہ نے اپنی دوسری حمل کی خبر شیئر کی تھی انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر وٹسل سیٹھ کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’9 سال تمہیں جانتے ہوئے، 8 سال تم سے محبت کرتے ہوئے، ایک ننھا سا پیار ہم نے مل کر تخلیق کیا اور جلد ہی ہمارے دل پھر سے بڑھنے والے ہیں ایک ویلنٹائن پوسٹ تو بنتی ہے’۔

واضح رہے کہ  یہ جوڑا ٹی وی انڈسٹری کا سب سے پسندیدہ جوڑا مانا جاتا ہے انہوں نے نومبر 2017 میں شادی کی تھی اور جولائی 2024 میں پہلی بار والدین بنے جب ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

 اور اب اس جوڑے نے ننھی پری کا استقبال کرکے اپنی فیملی کو مکمل کرلیا ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو ایشیتا دتہ اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کر رہی ہیں، جبکہ انکے شوہر و اداکار اپنے مختلف برانڈ اینڈورسمنٹس میں مصروف ہیں۔