خوبصورتی کا مکمل شاہکار جینیلیا ڈی سوزا کی لائف جرنی
اداکارہ نے ہندی، تمل، تیلگو اور کناڈا فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرے ہیں۔

بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور جوڑی کا ذکر کریں تو سب کے ذہنوں میں اداکار رتیش دیش مکھ اور انکی خوبصورت ترین اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا کا نام آتا ہے۔
ویسے تو رتیش نے سال 2003 میں فلم ’تجھے میری قسم’ سے بالی وڈ ڈیبیو کیا لیکن سب سے زیادہ شہرت عمران خان کے ساتھ فلم جانے تو یا جانے نا سے پائی۔
اور پھر ان کی زندگی میں جینیلیا ڈسوزا نے انٹری دی جن کے ساتھ اداکارنے 3 فروری 2012 کو پسند کی شادی کرکے نئی دنیا بسالی۔
عموماً یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ بالی وڈ فلم نگری میں فنکار جوڑے شادی کے بعد بھی کرئیر کو جاری رکھتے ہیں لیکن جینیلیانے تمام تر توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر مرکوز کرتے ہوئے فلمی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے کنارا کشی اختیار کرلی تھی۔
تو چلئےآج اسی نامور اداکارہ اور خوبصورتی کا ایک مکمل شاہکار جینیلیا ڈی سوزا کا ذکر کرتے ہیں جنکے بارے میں جاننا ہر کوئی چاہے گا۔
جینیلیا ڈی سوزا کی ابتدائی زندگی
کہا جاتا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں آنکھ کھولنے والی جینیلیا ڈی سوزاکا نام ان کے والدین جینیٹ اور نیل کے ناموں سے ملا کر رکھا گیا تھا جبکہ ان کو پیار سے عموماً ’جینو’ بلایا جاتا تھا۔
جینو نے ممبئی میں ہی پرورش پائی جبکہ وہ خود کو منگلورین کیتھولک تسلیم کرتی ہیں اور ان کی مادری زبان کونکنی ہے۔
ابتدائی تعلیم اداکارہ نے باندرہ میں واقع ’ایپوسٹولک کارمل ہائی اسکول سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کیلئے سینٹ اینڈریوز کالج میں داخلہ لے لیا جہاں انہوں نے مینجمنٹ اسٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔
تعلیم میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ جینیلیا ریاستی سطح کی ایتھلیٹ اور قومی سطح کی فٹبال کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔
جینیلیا کا شوبز کرئیر
اداکارہ نے فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل کئی اشتہارات کے ذریعے شہرت سمیٹ رکھی تھی انہوں نے سب سے پہلے شہرت ’پارکر پین’ کے ایک اشتہار سے حاصل کی جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن تھے اور اس کے بعد انہوں نے ’فئیر اینڈ لولی کا اشتہار کیا۔
ان اشتہارات میں کام کرنے کے سبب اداکارہ اتنی فیمس ہوگئیں کہ معروف تمل ہدایتکار شنکر نے جینیلیا کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوکر انہیں سال 2003 میں اپنی تمل فلم ’بوائز’ کیلئے مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا۔
بس پھر کیا تھا یہی سے جینیلیا کی اداکاری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی اور اس سے جینیلیا کا جنوبی بھارت میں کیریئر شروع ہوا۔
اپنے کرئیر کی پہلی فلم ’تجھے میری قسم‘ کے بعدوہ کچھ وقت کیلئے بالی وڈ سے دور ہو گئیں تاکہ مکمل طور پر تیلگو فلم انڈسٹری پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
اور پھر شاید یہ فیصلہ انکے حق میں بہتر ثابت ہوا کیونکہ اس کے انہوں نے کئی کامیاب تیلگو فلموں میں اداکاری کی جن میں ’ستیَم، ہیپی، سمبا اور ’سیئے’ شامل ہیں بعد ازاں انہوں نے اداکار وینکٹیش کے ساتھ فلم ’سبھاش چندر بوس میں بھی کام کیا۔
تمل انڈسٹری میں اپنے خواب اور شوق کو پورا کرنے کے بعد اداکارہ نے فلم ‘ساچین’ کے بعد تمل انڈسٹری سے واپسی کرلی۔جس میں ان کے ساتھ ہیرو وجے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی ثابت ہوئی۔
علاوہ ازیں ان کی دوسری ہندی فلم ’مستی’ تھی جس میں پھر سے ان کے ساتھ رتیش دیشمکھ تھے۔ یہ فلم معتدل کامیابی حاصل کر پائی۔
صرف یہی نہیں بلکہ جینیلیا منی رتنم کے اسٹیج شو ’نیترُ، اندرُ، نالائی’ کا بھی حصہ رہیں بعد ازاں وہ کولی وڈ میں فلم ’سنتوش سبرامنیم’ کے ذریعے واپس آئیں جو بومّارلّو کا ری میک تھی۔ یہ فلم بھی اپنی اصل فلم کی طرح کامیاب ثابت ہوئی۔
ان کی پہلی کنڑا فلم ’ستیہ ان لو’ نے اپنے ابتدائی ہفتے میں 4 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کنڑا فلم انڈسٹری میں ایک نیا ریکارڈ تھا۔
جینیلیا کی بالی وڈ واپسی
تمل، کناڈا، ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر بکھیرنے کے بعد اداکارہ ایک بار پھر بالی وڈ میں فلم ’میرے باپ پہلے آپ’ میں اکشے کھنہ کے ساتھ نظر آئیں، جو ایک معتدل کامیابی ثابت ہوئی۔ تاہم، ان کا بالی وڈ میں اصل بریک تھرو فلم ‘جانے تو یا جانے نا’ سے ہوا۔
اس فلم میں اداکارہ کے کردار کو بہت پسند کیا گیا خاص طور پر ان کی معصومیت، تازگی اور ان کے نئے انداز کی اداکاری کو سراہا گیا۔ یہ فلم 4 جولائی 2008 کو ریلیز ہوئی اور نہ صرف بھارت بلکہ بیرونِ ملک بھی کامیاب رہی۔
ان کی دیگر بالی وڈ فلموں میں ٹرائل پریڈ، مسٹر ممی، اٹس مائے لائف، فورس ٹو، راک دی شادی، جے ہو سمیت کئی نام شامل ہیں جبکہ انہیں جلد ’ستارے زمین پر’ میں بطور اداکارہ اور ’راجا شیواجی’ میں بطور پروڈیوسر دیکھا جائے گا۔
جینیلیا کی ذاتی زندگی:
کرئیر میں کامیابی سمیٹنے کے بعدجینیلیا ڈی سوزا نے 3 فروری 2012 کو رتیش دیشمکھ سے شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کرلی ان کی شادی مہاراشٹر کی روایتی ہندو رسومات کے مطابق ہوئی اور اگلے دن انہوں نے چرچ میں شادی کی رسم ادا کی۔
دونوں کی پہلی ملاقات 2003 میں فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دوستی کے طور پر شروع ہوا رشتہ جلد ہی ایک محبت کی کہانی میں بدل گیا۔
اداکاروں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا اور صرف اس وقت منظر عام پر آئے جب وہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے۔
شادی کے بعد اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 25 نومبر 2014 کو ہوئی، جبکہ ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش 1 جون 2016 کو ہوئی۔
-
انفوٹینمنٹ 8 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں