رجب بٹ کیخلاف ریپ، بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
مقدمہ درج کروانے والی خاتون کون؟
تنازعات میں گھرے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5 افراد کے خلاف نشہ آور چیز پلا کر خاتون کا ریپ کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رجب بٹ یوٹیوب کی دنیا میں شہرت کے آسمان چڑھتے جارہے ہیں جو ماضی میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن اب یوٹیوب کی کمائی نے انہیں اتنا امیر بنادیا ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کرنے کے دعوے کرتے دکھتے ہیں اور پیسوں کی بے جا نمائش بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
گزشتہ سال کے اختتام سے قبل گوگل نے ان یوٹیبرز کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی تھی جو سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھے گئے اور اس فہرست میں رجب بٹ کا نام سب سے اوپر تھا۔
اسکے بعد رجب بٹ پے در پے ایسے تنازعات کا شکار ہوتے گئے جو روز انکے نام کو خبروں کی زینت بناتا رہا۔
دسمبر 2024 میں رجب بٹ کا اپنی شادی میں پیسوں کی نمائش کرنا اور انہیں ہوا میں اڑانا ہو یا اس کے بعد انہیں لائسنس کے بغیر ملنے والے تحائف کے سبب گرفتار ہو۔
رجب بٹ 2025 میں فہد مصطفیٰ کے خلاف بیان دے کر چرچوں میں آئے جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا جس میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔
اب رجب بٹ ایک نئے اور سنگین تنازع کی لپیٹ میں آچکے ہیں جو رجب بٹ کے کردار پر کئی سوال اٹھاتا دکھ رہا ہے۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت نے تھانہ نواب ٹاؤن میں رجب بٹ کے خلاف مدمے کی درخواست درج کروائی ہے جس کے متن کے مطابق سلمان حیدر نامی نوجوان انکی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی اور وہ انکے ساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر بھی جاتی رہیں، ایک دن سلمان نے بحریہ آرچرڈ میں ایک گھر میں بلا کر انہیں نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا۔
خاتون نے ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا ہے کہ سلمان نے انکی نازیبا ویڈیو بنائی اور پھر انہیں بلیک میل کرتا رہا، یہ ویڈیو سلمان نے عائشہ شرافت کی بہن پلوشہ کو بھی دکھائی جس کے بعد دونوں بہنیں سلمان کو روکنے کیلئے اس کے گھر گئیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ سلمان کے گھر پہنچے تو وہاں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر نے انہیں کمرے میں بند کردیا، سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان افراد کے ساتھ موجود تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل ہم سے چھین کر اسے ری سیٹ کردیا اور اس کے بعد ہمیں دھمکیاں دے کر وہاں سے نکال دیا۔




