انفوٹینمنٹ
پریانکا چوپڑا نے والد کی برسی پر یادگار تصویر شیئر کردی
والد کے انتقال کے بعد آہستہ آہستہ سیکھا کہ یہ درد کبھی ختم نہیں ہوگا، اداکارہ
پریانکا چوپڑا نے والد کی برسی پر یادگار تصویر شیئر کردی
والد کے انتقال کے بعد آہستہ آہستہ سیکھا کہ یہ درد کبھی ختم نہیں ہوگا، اداکارہ
بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا کی بارہویں برسی پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کردیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آ رہی ہیں۔
پوسٹ کے ساتھ مختصر اور دل کو چھو لینے والا پیغام درج تھا 'ہر دن آپ کی یاد آتی ہے، پاپا'۔
یہ تصویر بظاہر کسی فیملی ٹرِپ کے دوران لی گئی تھی، جو پریانکا کے دل کے نہایت قریب ہے اور اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے اُن خوشگوار لمحات کی عکاسی کرتے ہیں جو وقت کے ساتھ یادوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر اشوک چوپڑا 2013 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، تب سے پریانکا بارہا مختلف انٹرویوز اور تقاریر میں والد کی موت کے دکھ اور اس کے اثرات پر کھل کر بات کر چکی ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 'جب میرے والد کا انتقال ہوا تو میں نے آہستہ آہستہ یہ سیکھا کہ یہ درد کبھی ختم نہیں ہوگا، یہ ایک ساتھی بن جاتا ہے، اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایک دن ایسا آئے گا جب یہ کم ہو جائے گا، یا بالکل ختم ہو جائے گا، تو ایسا کبھی نہیں ہوتا، یہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جاتا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'کبھی کبھار یہ دکھ شدت سے سامنے آتا ہے، جیسے کسی عشائیے پر مہمان بن کر آ جائے، یا ایک ہفتے تک ساتھ رہنے لگے اور کبھی ایسا وقت آتا ہے کہ آپ اسے بھول جاتے ہیں، جب تک کہ کوئی تصویر نہ دیکھ لیں اور ایک آہ نہ بھر دیں، ہر قسم کا غم وقت کے ساتھ آپ کا ساتھی بن جاتا ہے، اور ہمیں اسے قبول کرنا سیکھنا ہوتا ہے'۔
پریانکا چوپڑا کی یہ باتیں اُن لاکھوں مداحوں کے دلوں کو چھو گئیں جو ذاتی طور پر کسی قریبی عزیز کے بچھڑنے کا صدمہ جھیل چکے ہیں۔
پریانکا اس وقت متعدد بڑے بین الاقوامی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، ان کی اگلی فلم 'ہیڈز آف اسٹیٹ (Heads of State)' ہے، جو ایک ایکشن تھرلر ہے۔
اس فلم میں وہ مشہور ریسلر اور اداکار جان سینا اور ہالی وڈ اسٹار ادریس ایلبا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم 2 جولائی کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60



