وائرل اسٹوریز

ثنا جاوید شدید ذہنی دباؤ کا شکار ، اہم انکشاف کردیا

لوگوں کو کیا پتا کیا حال ہوگیا تھا، ثنا جاوید

Web Desk

ثنا جاوید شدید ذہنی دباؤ کا شکار ، اہم انکشاف کردیا

لوگوں کو کیا پتا کیا حال ہوگیا تھا، ثنا جاوید

پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی متنازع ازدواجی زندگی کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔

ڈراما 'خانی' ، 'رسوائی' ، 'گویا' ، 'ڈر خدا سے' جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار نبھانے والی ثناء جاوید نے کریئر کا آغاز سپورٹنگ رولز ادا کرنے کے ساتھ کیا۔

وہ ڈراما 'شہرِ ذات' اور 'پیارے افضل' میں مرکزی کردار کی کہیں دوست تو کہیں بہن بنی نظر آئیں اور اپنی بہترین اداکاری کے آہستہ آہستہ مین لیڈ بن گئیں۔

ثناء جاوید جو پہلے اپنی دلکشی اور بہترین اداکاری کے سبب مشہور تھیں گزشتہ ایک سال سے اپنی ازدواجی زندگی کے سبب چرچوں میں آئیں۔

ثنا جاوید نے اپنے کریئر کے پیک پر گلوکار عمیر جسوال سے محبت کی اور نکاح کرلیا تھا لیکن پھر اچانک 2024 کے آغاز پر انکی شعیب ملک سے شادی نے فینز کو چونکا ڈالا۔

ثنا جاوید کی متنازع لَو لائیف ڈپریشن کی وجہ بنی؟
ثنا جاوید کی متنازع لَو لائیف ڈپریشن کی وجہ بنی؟

ثنا جاوید نے عمیر جسوال سے کب طلاق لی یہ منظرِ عام پر نہیں آیا لیکن اب ثنا جاوید جہاں شعیب ملک کے ساتھ خوش ہیں وہیں عمیر جسوال بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور بہت مطمئن ہیں۔

اس پورے معاملے میں ثنا جاوید کو شدید عوامی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کے حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں بیمار ہونے لگی تھی اور لوگ کہتے ہیں اس کو کوئی فرق نہیں پڑا، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مجھے ڈپریشن نہیں ہوا ہوگا؟'

ثنا جاوید نے مزید کہا کہ 'جس کے ساتھ ہوتا ہے وہ ہی جانتا ہے، اب میں یہاں تو مری ہوئی نہیں بیٹھی ہونگی ناں، مجھ پر گزرا ہے تو مجھے پتا ہے، مجھے کسی کو بھی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے، جو در، جو تکلیف میں نے برداست کی اس ڈپریشن میں بس میں ہی جانتی ہوں۔'

ثنا جاوید کے اس بیان پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'خود ڈُریشن میں گئیں تو سوچا کہ کسی اور کی اہلیہ کو ڈپریشن دیا جائے اور اسکے شوہر کو اپنا بنالیا جائے۔'

تازہ ترین