انفوٹینمنٹ
'کبھی خوشی کبھی غم' جیسی فلم آج بنانا ناممکن ہے، کرن جوہر
آج کے زمانے میں ایسی کاسٹنگ خواب بن کر رہ گئی ہے، کرن جوہر
'کبھی خوشی کبھی غم' جیسی فلم آج بنانا ناممکن ہے، کرن جوہر
آج کے زمانے میں ایسی کاسٹنگ خواب بن کر رہ گئی ہے، کرن جوہر
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی مقبول ترین فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کے دور میں ایسی بڑی کاسٹ کے ساتھ فلم بنانا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔
'بالی ووڈ ہنگامہ' سے خصوصی گفتگو کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' میں جس طرح کے سپر اسٹارز کی کاسٹ تھی، آج کے زمانے میں ایسی کاسٹنگ خواب بن کر رہ گئی ہے۔
اس فلم میں امیتابھ بچن، جیا بچن، شاہ رخ خان، کاجول، ریتیک روشن اور کرینہ کپور خان جیسے بڑے ستارے شامل تھے۔
کرن جوہر کے مطابق آج اگر کوئی فلم ساز ایسی کاسٹ جمع کرنا چاہے تو اس کا بجٹ آسمان سے باتیں کرے گا۔
کرن جوہر نے کہا کہ 'آج کل سب اداکار اتنا زیادہ معاوضہ مانگتے ہیں کہ وہ ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے، ہر کوئی اتنا بھاری معاوضہ مانگ رہا ہے، بغیر یہ سمجھے کہ باکس آفس پر فلم کو کامیاب بنانا کتنا مشکل ہو چکا ہے، ہمیں اس صورتحال کو سمجھ کر مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ہر اداکار کے ساتھ کئی ایڈوائزرز، ایجنٹس اور ٹیمیں وابستہ ہوتی ہیں جو انہیں مختلف مشورے دیتی ہیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایک ساتھ دو یا تین بڑے اسٹارز کو ایک ہی فلم میں کاسٹ کرنا تقریباً ناممکن بن چکا ہے۔
کرن جوہر نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2000 کی دہائی میں اداکار اتنا زیادہ نہیں سوچتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان نے 'کبھی خوشی کبھی غم' کے لیے ہاں کی، تو انہوں نے اسکرپٹ تک نہیں پڑھی تھی، انہوں نے صرف اتنا کہا کہ 'یار، کرنی ہے'، وہ کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں سے واقف تھے لیکن انہوں نے کہا کہ 'یہ کرن کی فلم ہے اس لیے کرنی ہے'، انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور فلم کرلی'۔
کرن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں لوگ بہت زیادہ سوچنے، مشورے لینے اور تجزیہ کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے فلم سازی کا سادہ اور خالص عمل پیچیدہ ہو گیا ہے۔
کرن جوہر کے مطابق ان ہی وجوہات کے سبب 'کبھی خوشی کبھی غم' جیسی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں، کیونکہ آج کے دور میں بڑے بجٹ، زیادہ معاوضہ اور اداکاروں کی بدلتی ترجیحات نے بالی وڈ میں ملٹی اسٹار فلموں کے رجحان کو ختم کر دیا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60




