انفوٹینمنٹ
فہد مصطفیٰ نے انڈسٹری سے جُڑے اپنے منصوبے بتادیے
اب کس کردار کو زندگی بخشیں گے فہد مصطفیٰ؟
فہد مصطفیٰ نے انڈسٹری سے جُڑے اپنے منصوبے بتادیے
اب کس کردار کو زندگی بخشیں گے فہد مصطفیٰ؟
پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ نے اپنے ان پراجیکٹس سے متعلق کھل کر بتادیا جو جلد انکے فینز کے دل جیتنے والے ہیں۔
فہد مصطفیٰ نے ڈراما انڈسٹری میں پہلے اپنا نام بنایا اور 'کنکر' ، 'یہ زندگی ہے' ، 'پُلِ صراط' ، 'میں عبدالقادر ہوں' ، 'دوسری بیوی' ، 'ایک تمنا لاحاصل سی' اور 'میں چاند سی' جیسے ڈراموں میں بے مثال پرفرمانس دی۔
فہد مصطفیٰ نے 2003 سے 2015 تک ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے بعد ڈراموں میں اداکاری کرنے سے بریک لیکر اپنے پروڈکشن ہاؤس پر کام کرنے کا اعلان کیا۔
اگرچہ اس دوران فہد مصطفیٰ فلموں میں کام کرتے دکھے لیکن ڈراموں سے دور رہے اور 2024 میں 10 سال بعد بلاک بسٹر ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے کم بیک کیا جس میں ان کے مدِ مقابل ہانیہ عامر کو کاسٹ کیا گیا۔
فینز 'کبھی میں کبھی تم' کی شاندار کامیابی کے بعد اب فہد مصطفیٰ کے اگلے پراجیکٹس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اس سے متعلق انہوں نے حسن چوہدری کے شو 'بز' میں بطور مہمان انکشافات کیے۔
فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ 'پاکستان میں فلم کی پروڈکشن پر پیسے لگانا ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایک نہیں بلکہ دو بڑی فلموں کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'دونوں فلموں میں سے ایک اگلے سال ریلیز کی جائے گی جبکہ دوسری فلم 2027 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔'
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ 'یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ کسی ایسی فلم میں کام کریں گے جو انہوں نے خود پروڈیوس کی ہوگی۔'
سنیما کے بارے میں بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ 'ہماری انڈسٹری میں اس وقت بس دو ہی ستارے ہیں ایسے ہیں جو عوام کو سنیما کی طرف کھینچ سکتے ہیں جن میں سے ایک وہ خود ہیں اور دوسرے ہمایوں سعید ہیں۔'
فہد مصطفیٰ نے دورانِ گفتگو ایک دلچسپ خبر بھی فینز کو دی کہ 'وہ جلد اے آر وائے ڈیجیٹل کے ایک ڈرامے میں نظر آئیں گے لیکن نہ ہو اس ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں اور نہ ہی ڈرامے کے پوسٹر پر انکا نام و نشان ہے، ڈرامے میں وہ صرف چند اقساط میں نظر آئیں گے جو گیسٹ اپیئرنس ہوگی۔'
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion



