فلم / ٹی وی

شاہ رخ خان کی فلم ’سودیس‘ کی اداکارہ کہاں غائب ہیں؟

گائتری جوشی کو سودیس میں مین لیڈ میں دیکھا گیا تھا

Web Desk

شاہ رخ خان کی فلم ’سودیس‘ کی اداکارہ کہاں غائب ہیں؟

گائتری جوشی کو سودیس میں مین لیڈ میں دیکھا گیا تھا

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

شاہ رخ خان کی فلم ’سودیس ‘ کی اداکارہ گائیتری جوشی طویل عرصے سے منظر نامے سے غائب ہیں اور انہوں نے شادی کے بعد فلم انڈسٹری بھی چھوڑ دی ہے۔

فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے گائتری جوشی کا کہنا تھا کہ وہ تمام تر توجہ اپنی فیملی کو دینا چاہتی ہیں۔

فلم ’سودیس‘ جس میں ان کے ہمراہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان تھے، گائتری کی پہلی فلم تھی، جس کے لیے انہیں بہت پذیرائی ملی اور کئی اعزازات بھی حاصل ہوئے۔

سال 2005 میں گائتری نے مشہور کاروباری شخصیت وکاس اوبرائے سے شادی کر لی، شادی کے بعد گائتری نے اداکاری کو خیرباد کہا اور اپنے خاندان کی دیکھ بھال کو ترجیح دی، بعد ازاں اس جوڑے کے ہاں دو بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

وکاس اوبرائے کی پیدائش 1969 میں ممبئی میں ہوئی، ان کے والد رنبیراوبرائے نے اوبرائے ریئلٹی لمیٹڈ کی بنیاد رکھی، جس کی قیادت اب وکاس کر رہے ہیں۔

وکاس نے بچپن سے ہی اپنے والد کو رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں کام کرتے دیکھا، اسکولنگ مکمل کرنے کے بعد وہ والد کے آفس نریمن پوائنٹ، مہاراشٹر میں کام کرنے لگے۔

وکاس نے جے ہند کالج، ممبئی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں ہارورڈ بزنس اسکول سے اونرپریذیڈنٹ مینجمنٹ پروگرام مکمل کیا۔

1990 کی دہائی کے اوائل میں وکاس نے اپنے والد کا کاروبار باقاعدہ سنبھالا اور اب وہ اوبرائے ریئلٹی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

سال 2010 میں، انہیں اکنامک ٹائمز ایوارڈز میں ٹریو انٹرپرینیور آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا اور 2018 میں ہندوستان ٹائمز ممبئی ریئل اسٹیٹ ایوارڈز میں بیسٹ سیکسیسر سیکنڈ جنریشن ایوارڈ حاصل ہوا۔

27 اگست 2005 کو وکاس نے گائتری جوشی سے شادی کی، اُس وقت گائتری بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی ستارہ تھیں اور فلم’ سودیس‘ سے انہوں نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ تاہم شادی کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑ دی۔

ایک پرانے انٹرویو میں گائتری نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں اور خاندان کے لیے یہ فیصلہ کیا،اب یہ جوڑا دو بیٹوں  ویہان اور یُوا کے والدین ہیں۔

فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، وکاس اوبرائے کی دولت کا تخمینہ 5.8 ارب امریکی ڈالر ہے۔

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

ٹائمز انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، وکاس اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی کے مہنگے علاقے 360 ویسٹ، ورلی میں ایک شاندار محل نما گھر میں رہائش پذیر ہیں، جس کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر تقریباً 400 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

یہ گھر 16,000 مربع فٹ کے اندرونی رقبے پر مشتمل ہے، جس میں پانچ بیڈرومز اور سات باتھ رومز شامل ہیں۔

اکتوبر 2023 میں، وکاس اور ان کی اہلیہ گائتری ایک سڑک حادثے کی وجہ سے عالمی خبروں کی زینت بنے، جو کہ اٹلی میں پیش آیا، اس حادثے میں ایک سوئس جوڑے کی جان چلی گئی۔

یہ جوڑا تعطیلات گزارنے اٹلی گیا ہوا تھا جب یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا، متعدد رپورٹس کے مطابق، یہ سانحہ اُس وقت پیش آیا جب دو اسپورٹس کاریں ایک لامبورگینی اور ایک فراری آپس میں ٹکرا گئیں۔

لامبورگینی وکاس اوبرائے خود چلا رہے تھے اور حادثے کے بعد وہ تحقیقات کی زد میں آئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، سردینیا کے شہر کاگلیاری کے پراسیکیوٹرز نے وکاس کے خلاف ڈبل روڈ ہومیسائیڈ کی تحقیقات شروع کی تھیں، تاہم بعد میں وکاس کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔