عامر خان کا چھوٹے قد کے سبب احساس کمتری میں مبتلا ہونے کا اعتراف
یہ سوچ کر پریشان رہتا تھا کہ چھوٹے قد کا اداکار چلے گا بھی یا نہیں، عامر خان

بالی وڈ کے 'مسٹر پرفیکشنسٹ' اداکار عامر خان اِن دنوں اپنی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا جس میں ایک دلچسپ منظر میں ان کی آن اسکرین ماں انہیں 'ٹنگو' کہہ کر پکارتی ہیں جو کہ عامر کے چھوٹے قد کی طرف طنزیہ اشارہ ہوتا ہے۔
اس مخصوص سین کے تناظر میں عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی قد کے حوالے سے کریئر کے آغاز میں پیش آنے والی پریشانیوں اور اپنی حسِ مزاح پر کھل کر بات کی۔
انٹرٹینمنٹ نیوز ویب سائٹ Just Too Filmy کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے انکشاف کیا کہ کریئر کے آغاز میں وہ اپنی قد کے حوالے سے کافی نروس اور پریشان تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'شروع میں مجھے بہت خوف تھا، اُس وقت امیت جی (امیتابھ بچن) نمبر ون تھے اور ان کا قد چھ فٹ سے زیادہ تھا، وِنود جی، شتروگھن سنہا، سب کے سب لمبے قد والے تھے، تو میں یہ سوچ کر پریشان رہتا تھا کہ چھوٹے قد کا اداکار چلے گا بھی یا نہیں'۔
عامر خان نے مزید کہا کہ بعد میں یہ خدشات غلط ثابت ہوئے اور ان کی اداکاری اور فلموں نے شائقین کے دل جیت لیے۔
آنے والی فلم میں خود کیلئے 'ٹنگو' جیسے الفاظ کے استعمال پر سوال کیا گیا تو عامر خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ 'دراصل جاوید اختر صاحب نے ایک بار کہا تھا کہ حسِ مزاح صرف ہنسی مذاق کے لیے نہیں ہوتی، بلکہ زندگی کے مشکل وقت میں یہ ایک صدمہ شکن (shock absorber) کی طرح کام کرتی ہے، مجھے لگتا ہے میرے اندر یہ صلاحیت ہمیشہ سے رہی ہے، اور یہی بات اس فلم میں بھی بہت اہم ہے'۔
'ستارے زمین پر' میں عامر خان ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھا رہے ہیں جو سزا کے طور پر نیورولوجیکل مسائل رکھنے والے بچوں کی ٹیم کو ٹریننگ دینے پر مجبور ہوتا ہے۔
اس فلم کو آر ایس پرسنا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ ہسپانوی فلم 'چیمپئنز' کا ری میک ہے۔
فلم میں عامر خان کے ساتھ 10 نئے اداکار بھی کاسٹ کیے گئے ہیں جن میں آروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سموِت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشب جین، نمن مشرا، اور سمرن مانگیشکر شامل ہیں۔
فلم 'ستارے زمین پر' رواں ماہ 20 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کیلئے عامر خان کے مداح اور فلمی شائقین بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔
-
دلچسپ و خاص 45 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 54 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی