ہانیہ عامر نے اقراء عزیز کو 'ملکہ' قرار دیدیا، وجہ کیا؟
اقراء عزیز کی حقیقت جان کر ہانیہ تعریف کرنے پر مجور

پاکستانی سپر سٹار ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ اقراء عزیز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں 'ملکہ' قرار دے دیا۔
اقراء عزیز کا شمار انڈسٹری کی ان باصلاحیت اور اے لسٹ اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں تو نام کمایا ہی ہے تاہم ازدواجی زندگی کو بھی اعتدال سے گزارنے میں مثال قائم کی۔
اقراء عزیز نے دسمبر 2019 میں خود سے 11 سال زائد العمر اداکار یاسر حسین سے شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کے ہاں شادی کے ڈیڑھ سال بعد جولائی 2021 میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
اقراء عزیز اپنی اداکاری کے علاوہ سادہ اور دلکش انداز کے سبب بھی پہچانی جاتی ہیں۔ ان کا فیشن سینس اُن لڑکیوں کے لیے مثال ہے جو جدید بھی رہنا چاہتی ہیں اور باوقار بھی۔
اقراء عزیز اپنے شورٹ ہیئر کٹ اور خوبصورت چہرے کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں لیکن اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو انکی جلد کے حوالے سے ہے۔
اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں انکی کوئی ایستھیٹک تصویر یا برانڈ کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ نہیں بلکہ بغیر فلٹر، ریئر کیمرے سے لی گئی انکی تصویر ہے۔
اس تصویر میں وہ اپنے چہرے کو قریب سے دکھاتی نظر آئیں جس میں انکے گال پر چھوٹے چھوٹے دانے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'صفائی کرتے ہوئے میں نے سوچا کہ اپنی تصویر لی جائے اور اپنی جلد جو دیکھا جائے، میں گزشتہ ایک سال سے اپنی جلد کے حوالے سے بہت پریشان رہی ہوں۔'
انہوں نے مزید لکھا کہ ' مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ میں اس معاملے میں نوازی ہوئی ہوں اور مجھے وراثت میں اچھی جلد ملی ہے لیکن پھر زندگی کی حقیقت سامنے آئی، لیکن اب میں نے اس حوالے سے فکرمند ہونا چھوڑ دیا ہے، اور جلد کو اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے کہ یہ جیسے رہنا چاہتی ہے رہے۔'
سوشل میڈیا پر پرفیکٹ نظر آنے والے دور میں اقراء عزیز کا سب کے سامنے اپنی اس حقیقت کا اعتراف کرنا سیلیبریٹیز و فینز کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
کمنٹ سیکشن میں یاسر حسین نے لکھا کہ 'مجھے تم سے محبت ہے' ، زارا نور عباس نے لکھا کہ 'اڈلٹ ہوڈ میں خوش آمدید، تمھارا یہ عمل بہت جرات مندانہ ہے' ، نادیہ حسین نے لکھا کہ 'تمھار ریئل ہونے پر مجھے فخر ہے'۔
سب کے دلوں پر راج کرنے ولی ہانیہ عامر بھی اقراء عزیز کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں اور بے انتہا محبت کا اظہار دلچسپ انداز میں کرڈالا۔

ہانیہ عامر نے پہلے کمنٹ سیکشن میں اقراء عزیز کو 'ملکہ' قرار دیا اور پھر انکا پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔
پوسٹ کو شیئر کرنے کے ساتھ ہانیہ عامر نے بطور کیپشن لکھا کہ ' ایسا بس کوئی ملکہ ہی کرسکتی ہے۔'
-
فلم / ٹی وی 3 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 26 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 42 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 56 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز