تنقید کرنے والی اداکاراؤں کیلئے فیروز خان کا دانش مندانہ جواب
منفی سوچ کو اپنے اندر داخل ہی نہیں ہونے دیتا

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے ماضی کے تنازعات کے بعد شوبز اداکاراؤں کی جانب سے ملنے والی تنقید کا دانش مندی سے جواب دے دیا۔
فیروز خان کا شمار پاکستان کے پسندیدہ و متنازع اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔انہوں نے بطور ماڈل اپنے کرئیر کا آغاز کیا جسکے بعد بحیثیت اداکار سال 2014 سے ڈراما انڈسٹری کا حصہ بن گئے۔
ان کا پہلا ڈراما 'بکھرا میرا نصیب' تھا جس کے بعد وہ ڈراما 'چپ رہو' میں جلوہ گر ہوئے اور پھر ڈراما 'گلِ رعنا' انہیں شہرت دلوانے میں اہم کردار ادا کرگیا۔اس ڈرامے میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا اور اس کے بعد انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔
انکے دیگر کامیاب پراجیکٹس میں 'خانی'، 'عشقیہ'، 'خدا اور محبت 3' اور 'خمار' سمیت کئی نام شامل ہیں۔
لیکن اداکاری سے ہٹ کر فیروز خان اپنی ازدواجی زندگی کے سبب زیادہ موضوع بحث بنے ، پہلے علیزہ سلطان سے شادی اور پھر دو بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرلینا فینز کو پسند نہ آیا۔
سونے پر سہاگہ اس طلاق نے فیروز خان کے کرئیر کو بھی کافی حد تک متاثر کیا کیونکہ اداکار کی سابقہ اہلیہ نے اُن پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے اور دونوں کے درمیان عدالت میں سخت قانونی جنگ ہوئی۔
یہی وہ وقت تھا جب کئی شوبز شخصیات نے فیروز سے کنارہ کشی اختیار کی اور انکے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔ان میں اداکارہ اقراء عزیز، ایمن خان، منال خان جیسے نام شامل تھے جبکہ مریم نفیس نے بھی فیروز خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
حالانکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی اداکاراؤں نے صلح کرلی تھی لیکن طلاق اور اہلیہ پر تشدد کرنے کا یہ دھبہ فیروز خان کیلئے شدید نقصان کا باعث بنا۔
اب جبکہ تمام تر قانونی کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کیساتھ دوسری شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کرلی ہے وہیں اب اداکار کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس وقت ملنے والی کسی تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔
حال ہی میں فیروز خان نے اداکار یاسر نواز کیساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے ماضی کے تنازع اور اس کے اثرات پر بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ،‘اس آزمائش کے بعد میرا ایمان اور بھی مضبوط ہوا ہے کیونکہ رزق اللہ دیتا ہے، اور اگر اللہ آپ کے ساتھ ہو تو آپ بھوکے نہیں مریں گے۔’
اسی انٹرویو میں جب یاسر نواز نے پوچھا کہ کیا یہ سب کچھ ذہنی طور پر ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا؟ تو فیروز خان نے جواب دیا کہ وہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔ وہ دوسروں کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔’
فیروز خان کے مطابق میرے جسم پر ایبس اس لیے ہیں کیونکہ میں منفی سوچ کو اپنے اندر داخل ہی نہیں ہونے دیتا۔ ’
فیروز خان نے اُن اداکاراؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ،‘اللہ نے میری زندگی سے اُن زہریلے لوگوں کو فلٹر کر دیا ہے جو میرے سامنے بہت اچھے بنتے تھے لیکن پیٹھ پیچھے تنقید کرتے تھے’۔
انکا کہنا ہے کہ،’ میں اب ان جیسے لوگوں کے ساتھ نہ رہنا چاہتا ہوں نہ کام کرنا۔کیونکہ میرے ساتھ کام کرنے والے اور مجھے جاننے والے لوگوں کی جانب سے اس طرح کی منفی باتیں سننا میرے لیے کافی تکلیف دہ اور حیران کن تھا لیکن اب میں اس دور سے باہر آچکا ہوں اور خود کو ہر چیز کیلئے تیار کرلیا ہے۔
-
دلچسپ و خاص 54 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی