اسکینڈلز

جسٹن بیبر کا ذہنی صحت پر تبصرہ کرنے والے مداح کو کرارا جواب

پہلے اپنے آپ کی فکر کرو

Web Desk

جسٹن بیبر کا ذہنی صحت پر تبصرہ کرنے والے مداح کو کرارا جواب

پہلے اپنے آپ کی فکر کرو

پہلے اپنے آپ کی فکر کرو
پہلے اپنے آپ کی فکر کرو

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے ذہنی صحت سے متعلق تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنے جب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور ذہنی صحت پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چار الفاظ میں اس کی بولتی بند کرادی۔

جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے درمیان مبینہ ازدواجی مسائل کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس کے بعد کئی لوگوں نے گلوکار کی ذہنی صحت کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے۔ کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ جسٹن ان دنوں ذہنی دباؤ اور اموشنل ہارٹ بریک کا شکار ہیں۔

 لیکن شاید چاہنے والوں کی جانب سے اس فکرمندی کا اظہار کرنا جسٹن بیبر کو پسند نہ آیا اور انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ اب ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کریں گے جو اُن کی نجی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں یا اُن کی ذہنی صحت پر بلاوجہ تبصرہ کرتے ہیں۔

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شارٹ وائرل ہوا جس میں  ایک شخص جس کا نام ’دادا جی (Grandpa)’ تھا، اُس نے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ،‘مجھے جسٹن بیبر کی فکر ہو رہی ہے۔ اُس کی زندگی میں بہت زیادہ دل ٹوٹنے والے لمحات آئے ہیں۔’

ابھی یہ ہمدردی سے بھرا تبصرہ سامنے آیا ہی تھا کہ  سوشل میڈیا پر لوگوں نے جسٹن کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا یہاں تک کہ میمز بننے لگے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔

یہ تبصرے گلوکار تک بھی پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے اہلیہ کے ساتھ ازدواجی مسائل کی افواہوں کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ  واضح الفاظ میں کہ ڈالا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے  اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ ’اپنے آپ کی فکر کریں’۔

مداحوں کا ردعمل:

گلوکار کی جانب سے اس جواب کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ،’قسم سے، میں بھی یہی محسوس کرتا ہوں کہ کوئی جسٹن کو دیکھے تو سہی!’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘اگر آپ کو فکر نہیں، تو مجھے بھی نہیں مسٹر بیبر، میں آپ سے محبت کرتا ہوں!’۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے۔

 فروری میں جسٹن کو ہیلی کے 'رھوڈ پاپ اپ ایونٹ' میں عجیب انداز میں برتاؤ کرتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد مداحوں میں ان کے رشتے اور ذہنی حالت کو لے کر مزید تشویش پیدا ہو گئی۔

مداحوں کی نظریں اب بھی جسٹن بیبر پر لگی ہوئی ہیں، اور سب یہی جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کب مکمل طور پر دوبارہ پہلے جیسے نارمل ہو پائیں گے۔

جسٹن بیبر کی ازدواجی زندگی:

واضح رہے کہ 2018 میں، جسٹن بیبر نے ماڈل ہیلی بالڈون سے شادی کی تھی جو اب ہیلی بیبر کے نام سے جانی جاتی ہیں، حالیہ دنوں میں اس جوڑے کی طلاق کی افواہیں گرم ہیں، متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ شادی کے 6 سال بعد ہونے والی اس طلاق کا نتیجہ 300 ملین ڈالرز کی تقسیم ہو گا۔

جسٹن بیبر ایک باصلاحیت گلوکار ہیں، لیکن ان کی کم عمری میں ملی بے پناہ شہرت اور دولت نے ان کے رویے پر بھی اثر ڈالا۔

 اگرچہ وہ وقت کے ساتھ زیادہ پختہ اور ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں لیکن ان کے ماضی کے تنازعات ان کی شخصیت کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔

 آج بھی وہ دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے پسندیدہ گلوکار ہیں اور ان کی موسیقی عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر رہی ہے