اسکینڈلز

وہ رشتہ جو ٹوٹ گیا، عاصم اور میرب کی 'لَو ٹائم لائن'

2022 میں منگنی 3 سال بعد ٹوٹ گئی

Web Desk

وہ رشتہ جو ٹوٹ گیا، عاصم اور میرب کی 'لَو ٹائم لائن'

2022 میں منگنی 3 سال بعد ٹوٹ گئی

وہ رشتہ جو ٹوٹ گیا، عاصم اور میرب کی لَو ٹائم لائن

شوبز میں جوڑیاں بننا اور انکا ٹوٹنا ایک عام معاملہ بن چکا ہے لیکن اس بننے اور ٹوٹنے کے پروسس میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بناتا چلا جاتا ہے۔

ایسی جوڑیاں جو ایک مرتبہ بن کر پھر کبھی نہ ٹوٹیں ہمیشہ محبت پر یقین رکھنے کا سبق دیتی ہیں لیکن ٹوٹ جانے والی جوڑیاں محبت پر سے یقین اٹھانے پر مجبور کردیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک جوڑی پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل و اداکارہ میرب علی کی ہے جن کا رشتہ 3 سال تک چلا اور شادی سے قبل ٹوٹ گیا۔

کون عاصم اظہر؟

'جونیئر جسٹن بیبر' کہلائے جانے والے عاصم اظہر کی ابتدائی دونوں میں یہی پہچان تھی۔ انہوں نے اپنی موسیقی کی کریئر کی ابتدا یوٹیوب پر مشہور انگریزی گانوں کے کورز اپ لوڈ کرکے کیا۔ ان کا پہلا کور فلو رائیڈا کا گانا ‘Whistle‘ تھا۔

پہلا کور پر ملنے والی پذیرائی کے بعد عاصم اظہر نے ایڈ شیئرن کے گانے 'دا اے ٹیم' کا اردو ورژن جاری کیا اور سال 2013 میں جسٹن بیبر کے گانوں اور ویڈیو کو نقل کرتے ہوئے 'ہینڈز اِن دا ایئر' گایا۔

عاصم اظہر نے ایک ایک کر کے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھیں لیکن اب وہ پاکستان کے صفِ اول کے گلوکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

انہیں دنیا بھر میں شہرت دلوانے والا گانا 'جو تو نہ ملا' بنا جبکہ دیگر ہٹ گانوں میں 'ٖغلط فہمی' ، 'تیرا وہ پیار' ، 'حبیبی' ، 'حنا کی خوشبو' ، 'خواہش' اور 'چند ماہیا' شامل ہیں۔

کون میرب علی؟

میرب علی نے شوبز انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے سے قبل مختلف پاکستانی برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرنی شروع کی جس کی وجہ سے انکا چہرہ بالکل ان جان نہ رہا اور پھر سال 2018 میں سجاد علی کے گیت ’لگایا دل‘ کی میوزک ویڈیو سے ایکٹنگ ڈیبیو کیا۔

میرب علی کی ایک اور پہچان انکا گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہونا ہے جس کی وجہ سے انکی فین فالوئنگ میں واضح اضافہ بھی ہوا۔

وہ اکثر عاصم اظہر کے کنسرٹس میں نظر آتی ہیں اور کئی ایونٹس میں بھی ان کی موجودگی دیکھی جاتی ہے۔

عاصم اظہر کی لَو لائیف:

'عشق سچا وہی جسکو ملتی نہیں منزلیں' یہ گانا عاصم اظہر پر ایک بار نہیں بلکہ دو مرتبہ سوٹ کرتا نظر آیا کیونکہ انہوں اب تک زندگی میں دو محبتیں کیں لیکن دونوں کے ساتھ ہی اپنا رشتہ شادی کے بندھن تک پہنچا سکے۔

عاصم اظہر کو پہلے سپر اسٹار ہانیہ عامر سے محبت ہوئی لیکن اس وقت ہانیہ عامر ایک اسٹرگلنگ ایکٹر تھیں جو شوبز میں نام کمانے میں مصروف تھیں۔

دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جانے لگا بعدازاں ایک فیشن شو میں دونوں کے محبت سے بھرپور لمحات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائے رکھی جس کے بعد فروری 2020 میں عاصم نے بے حد فلمی انداز میں ہانیہ کو سالگرہ کی سرپرائز پارٹی کا اہتمام کرکے اپنی محبت کے اظہار کا ایک اور طریقہ اپنایا۔

دونوں کی محبت اپنے عروج پر جانے کے بعد اچانک 2020 میں کسی وجہ سے راستے بدل گئی اور اسکے بعد ہانیہ عامر نے شوبز کی دنیا پر تمام تر توجہ مرکوز کرلی جبکہ عاصم اظہر نے اپنی زندگی میں میرب علی کو خوش آمدید کہہ دیا۔

عاصم اور میرب کی منگنی:

میرب علی جو کبھی ہانیہ عامر کے ساتھ نظر آتی تھیں اچانک عاصم کی زندگی میں انٹری دیتے ہوئے ان سے منگنی کر بیٹھیں۔

20 مارچ 2022 میں ایک مشترکہ پوسٹ میں میرب علی کیساتھ اچانک منگنی کا اعلان کرتے ہوئے عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیدیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کے متضاد تبصرے دیکھنے کو ملے۔

ایک ساتھ سیلیبریشنز:

منگنی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کی سالگرہ و دیگر خوشیوں کو ایک ساتھ سیلیبریٹ کرتے نظر آئے۔

یہی نہیں بلکہ عاصم اظہر نے اپنے کانسرٹس میں بھی میرب علی کا اکثر نام لیا اور اپنے ایک کانسرٹ پر انہیں ویڈیو کال پر لیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

دونوں ایونٹس میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہی نظر آتے تھے اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے تھے جن میں دونوں محبت کا اظہار کرتے دکھتے تھے۔

شادی سے متعلق بیان:

دونوں ہی شادی کی تیاریوں مصروف تھے اور انٹرویوز میں بھی جلد شادی کا اشارہ دیتے نظر آرہے تھے۔

ستمبر 2024 میں عاصم اظہر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شادی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا تھا کہ 'منگنی ہوئی ہے تو شادی بھی کبھی نا کبھی ہوجائے گی، ہر وہ چیز جس میں والدین کی رضامندی شامل ہو اس میں برکت ہے شادی کی تاریخ جب بھی طے پائے گی آپ سب کو معلوم ہوجائے گی۔

مارچ 2025 میں میرب علی نے علی سفینہ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'انکی ابھی صرف منگنی ہوئی ہے، نکاح نہیں ہوا، شادی جلد ہوگی، وہ اور عاصم اظہر مہمانوں کی فہرست بھی تیار کر چکے ہیں۔'

منگنی توڑنے کا اعلان:

12 جون کی تاریخ لگنے کے بعد عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے میرب سے اپنے رشتے کے ٹوٹ جانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ'کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد میرب علی اور میں نے اپنے راستے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات ایک ساتھ گزار اور دل سے ایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی تھی لیکن زندگی بعض اوقات اپنا راستہ خود چن لیتی ہے، ہم دونوں کے دل نہ صرف ایک دوسرے بلکہ دونوں کی فیملیز کا عزت و احترام ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔'

دونوں نے نہ صرف ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے بلکہ ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر بھی اب دونوں کے انسٹاگرام پر نہیں ہیں۔

اسٹار جوڑی کے فینز گہرے صدمے میں ہیں اور انکی خواہش اب بھی یہی ہے کہ یہ جوڑی واپس جُڑ جائے۔