اسکینڈلز

ہانیہ اور میرب سے بریک اپ، عاصم اظہر 'ریڈ فلیگ' قرار

عاصم اظہر کو شدید تنقید کا سامنا

Web Desk

ہانیہ اور میرب سے بریک اپ، عاصم اظہر 'ریڈ فلیگ' قرار

عاصم اظہر کو شدید تنقید کا سامنا

ہانیہ اور میرب سے بریک اپ، عاصم رید فلیگ قرار
ہانیہ اور میرب سے بریک اپ، عاصم رید فلیگ قرار

پاکستانی معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کو سپر اسٹار ہانیہ عامر کے بعد ماڈل میرب علی سے منگنی توڑے پر شدید عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑگیا۔

'جونیئر جسٹن بیبر' کہلائے جانے والے عاصم اظہر کی ابتدائی دونوں میں یہی پہچان تھی کہ وہ جسٹن بیبر جیسے دکھتے تھے اور ان ہی کی طرح گانے بھی گاتے تھے لیکن پھر انہوں نے اپنا خود کا اسٹائل ڈھونڈا اور موسیقی کی دنیا میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنی شروع کردیں۔

انہیں دنیا بھر میں شہرت دلوانے والا گانا 'جو تو نہ ملا' ثاب ہوا جسے بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی شوق سے سنا گیا جبکہ دیگر ہٹ گانوں میں 'ٖغلط فہمی' ، 'تیرا وہ پیار' ، 'حبیبی' ، 'حنا کی خوشبو' ، 'خواہش' اور 'چند ماہیا' شامل ہیں۔

عاصم اظہر سال 2019 میں ہانیہ عامر کی محبت میں گرفتار ہوئے اور اس محبت کو دونوں نے چھپانے کے بجائے سب کے سامنے قبول کیا۔

کبھی ریمپ واک میں دونوں کا اظہارِ محبت تو کبھی ایک دوسرے کی سالگرہ پر سرپرائز پلان کرنا لیکن پھر اچانک جولائی 2020 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات پر راہیں جدا کرلیں اور سال 2022 میں ہانیہ عامر کو اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکالتے ہوئے عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے بریک اپ پر متعدد فینز ایسے بھی تھے جو عاصم اظہر کے ساتھ کھڑے تھے اور ہانیہ عامر کیلئے منفی الفاظ استعمال کر رہے تھے لیکن اب ہانیہ عامر دنیا بھر میں اپنی نئی پہچان بنا کر سپر اسٹار بن چکی ہیں اور بریک اپ کے بعد جن تنازعات کا وہ شکار ہوئیں اب ان سے بہت آگے نکل آئی ہیں۔

لیکن عاصم اظہر کی شہرت کو ریورس گیر لگ چکا ہے اور انکی فین فالوئنگ بھی کم ہوتی نظر آرہی ہے جس کی نئی وجہ انکا میرب علی سے منگنی توڑنے کا اعلان ہے۔

عاصم اظہر کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں ریڈ فلیگ کہتے نظر آرہے ہیں۔

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹس پر ناقدین رخ کر چکے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں انہیں آڑے ہاتھوں لیتے دکھ رہے ہیں۔

ایک ناقد نے کمنٹ کیا کہ 'آپ ہی ریڈ فلیگ ہو، چھوٹی چھوٹی بچیوں کو پھنسا کر دو سے تین سال بعد بریک اپ، میں پہلے ہی سوچ رہی تھی کہ میرب بہت معصوم ہے اور تیز۔'

ایک ناقد نے لکھا کہ'معذرت لیکن مسئلہ کسی اور میں نہیں آپ میں ہی ہے۔' ایک اور  ناقد نے لکھا کہ ' سب سے خراب کام جو تم کرسکتے تھے وہ یہی تھا کہ تم نے اپنی ایکس کی فریند کو ڈیٹ کیا۔'

عاصم اظہر نے چند روز قبل عید پوسٹ شیئر کی تھی اور اسکے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'صبر کر یار، کمزور تیار وقت ہے تو نہیں'، اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھائی کمزور آپ کی قسمت ہے بس، ہر دوسرے دن 'ہم اپنے راستے جدا کر رہے ہیں' لکھ دیتے ہو'۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'بھائی تو کنوارہ ہی مرے گا' ، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ 'لگتا ہے تمہارے لیے ہانیہ کو غلط ٹرول کیا تھا، مسئلہ تو تم میں ہی ہے۔'

ایک ناقد نے لکھا کہ 'جو ایک کا نہ ہوا وہ دوسرے کا کیسے ہوگا، میرب کے ساتھ یہی ہونا تھا، دوست کے ایکس کے ساتھ منگنی کرنے کا یہی انجام ہونا تھا۔'