انفوٹینمنٹ

ہانیہ عامر حج کے بعد ’حاجی ہانیہ’ بن گئیں

اداکارہ سعودی عرب گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں

Web Desk

ہانیہ عامر حج کے بعد ’حاجی ہانیہ’ بن گئیں

اداکارہ سعودی عرب گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں

اداکارہ سعودی عرب گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں
اداکارہ سعودی عرب گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر فریضہ حج ادا کرنے کے بعد اب سعودی عرب کو ایکسپلور کرنے نکل پڑیں ہیں جہاں انہیں ’حاجی ہانیہ عامر اداکارہ’ کا بھی لقب مل گیا۔

اس بار حج سیزن میں جہاں دنیا بھر سے لاکھوں کروڑوں عازمین سعودی عرب فریضہ حج ادا کرنے پہنچے وہیں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی خاموشی سے سعودیہ کی فلائٹ پکڑ لی۔

وہاں پہنچنے کے بعد اداکارہ نے فوراً کوئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کیں اور پھر اچانک انکی دوستوں کیساتھ منیٰ کیمپ سے سیلفی وائرل ہوئی جو فینز کو قدرے حیران کرگئی۔

بس پھر کیا تھا لوگوں نے انہیں حج ادا کرنے پر ڈھیروں مبارکباد سے نوازا اور مزید تصاویر دیکھنے کی فرمائش کرڈالی جسکے بعد ہانیہ نے بھی چند مزید پوسٹس میں مقدس مقامات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔

اور پھر عید الضحیٰ کے خاص دن پر بھی ہانیہ عامر کو عید اسپیشل پوسٹ میں عبایا میں ملبوس دیکھا گیا جو انکے فینز کو خوب بھایا۔

اب جبکہ تمام تر مراحل اور فریضہ حج ادا کرنے کے بعد حاجی اپنے اپنے ملک کو پہنچ رہے ہیں وہیں ہانیہ عامر فی الوقت سعودی میں موجوداپنی والدہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں اداکارہ کو  لذیذ کھانے انجوائے کرتے اور گھومتے پھرتے دیکھا گیا۔

اس دوران ’کبھی میں کبھی تم’ کی اداکارہ نے سعودی عرب کے مشہور فاسٹ فوڈ ‘ال بیک’ کو بھی آزمایا اور اپنے دوستوں کے ساتھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ان تصاویر میں سب سے خاص چیز جو سب کی توجہ کا مرکز بنی وہ تھا پوسٹ میں لکھا گیا کیپشن جس میں ہانیہ نے خود کو ’پرنسز’ قرار دیا تھا۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،‘پرنسز سعودیہ میں ہے۔‘

جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ہانیہ عامر کی سعودی عرب سے روزانہ کی اپڈیٹس سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں یہاں تک کہ کئی لوگوں نے انہیں ’حاجی ہانیہ عامر’ بھی کہنا شروع کر دیا ہے۔ 

ساتھ ہی ایک اور مداح نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ،‘حاجی صاحب، آپ عبایا میں بہت اچھی لگ رہی ہیں’۔