اسکینڈلز
سینے کے بال پر عتیقہ کی تنقید، علی رضا کا ردِعمل آگیا
علی رضا نے سینیئر اداکارہ کے تبصرے کا جواب دے دیا۔
سینے کے بال پر عتیقہ کی تنقید، علی رضا کا ردِعمل آگیا
علی رضا نے سینیئر اداکارہ کے تبصرے کا جواب دے دیا۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے اداکار علی رضا کے سینے کے بالوں پر تنقید کیے جانے کے بعد اب اداکار کا بھی ردِ عمل سامنے آگیا۔
خیال رہے کہ سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے علی رضا کے ڈرامہ سیریل دستک کا ریویو دیتے ہوئے اداکار پر تنقید کی تھی کہ وہ بلاوجہ شرٹ کے بٹن کھول کر سینے کے بال دکھاتے ہیں۔
اداکارہ کا مؤقف تھا کہ خواتین کو ان کے لباس کے حوالے سے متعدد ہدایات دی جاتی ہیں اسی طرح مردوں کو بھی چاہییے کہ وہ بھی خیال رکھیں۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ اگرچہ علی رضا پر رنگ برنگی ڈسکو جیکٹس یا جدید تراش خراش کے ملبوسات اچھے لگ سکتے ہیں اور وہ شاید فیشن کے تناظر میں قابل قبول ہوں لیکن سینے کے بٹن کھول کر بال دکھانا کسی طور بھی زیب نہیں دیتا۔
عتیقہ اوڈھو نے صاف مؤقف اپنایا کہ یہ انداز نہ صرف غیر موزوں ہے بلکہ اس سے اداکار کی شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے۔
اداکارہ نے علی رضا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی اس طرح کے مناظر سے گریز نہیں کر سکتے تو بہتر ہوگا کہ وہ بیوٹی سیلون کا رخ کریں اور سینے کے بال صاف کروا لیں، یا پھر کم از کم اپنی شرٹ کے بٹن مناسب حد تک بند رکھیں تاکہ غیر ضروری نمائش سے بچا جا سکے۔
عتیقہ اوڈھو نے ہنستے ہوئے یہ پیش کش بھی کی کہ اگر کوئی علی رضا کو سیلون لے جانے کو تیار نہیں، تو وہ خود یہ ذمہ داری اٹھا سکتی ہیں
عتیقہ اوڈھو کی جانب سے اس عجیب و غریب تنقید پر علی رضا نے بھی اپنا مؤقف دے دیا۔
اداکار نے انسٹاگرام پر عتیقہ کے تبصرے کی ویڈیو کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے اپنا ردِ عمل دیا اور کہا کہ 'لگتا ہے بات تھوڑی غلط جگہ کردی اِنہوں نے'۔
ساتھ ہی انہوں نے 'عوام نہیں چھوڑے گی' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
علی رضا کے اس کمنٹ پر بڑی تعداد میں صارفین ان کی حمایت کرتے نظر آئے، ایک صارف نے جواب میں کہا کہ 'ہاں نہیں چھوڑیں گے، جبکہ ایک اور کا کہنا تھا کہ 'علی آپ جیسے ہیں ہمیں آپ سے اسی طرح محبت ہے'۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60




