انفوٹینمنٹ

حنا خان کیلئے مثالی شوہر، راکی جیسوال ’گرین فلیگ’ قرار

راکی کا اہلیہ کیساتھ قدم سے قدم ملانا فینز کو بھاگیا

Web Desk

حنا خان کیلئے مثالی شوہر، راکی جیسوال ’گرین فلیگ’ قرار

راکی کا اہلیہ کیساتھ قدم سے قدم ملانا فینز کو بھاگیا

راکی کا اہلیہ کیساتھ قدم سے قدم ملانا فینز کو بھاگیا
راکی کا اہلیہ کیساتھ قدم سے قدم ملانا فینز کو بھاگیا

محبت کے صرف وعدے یا قسمیں کھانا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اپنے عمل اپنے کردار سے بھی محبت کا ثبوت دینا پڑتا ہے جو راکی جیسوال نے حنا خان کیساتھ شادی کرکے دے دیا۔

چھاتی کے کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان ہیں تو مسلمان لیکن انکا دل ایک ہندو لڑکے پر آگیا ,دونوں کی ڈراما سیٹ پر ملاقات، پھر دوستی اور اسکے بعد بے لوث محبت انہیں ایک دوسرے کے قریب سے قریب تر لے آئی۔

اور اسی نزدیکیوں کے بعدحال ہی میں یہ جوڑا لاکھ مخالفت اور بغاوتوں کے باوجود بین المذاہب شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کرچکا ہے۔

حنا خان اور راکی جیسوال نے 4 جون کو  سول میرج کی ہے جسکے بعد اداکارہ اب جبکہ اپنے کام پر واپس آگئی ہیں وہیں انکی حالیہ ویڈیو نے راکی سے محبت کرنے والوں کی فہرست میں اضافہ کردیا۔

کیونکہ شادی سے قبل جب اداکارہ میں کینسر تشخیص ہوا تو فیملی اور دوستوں کیساتھ ساتھ انہیں اپنے بوائے فریند راکی کی بھرپور سپورٹ ملی، ایسے وقت میں  راکی جیسوال ان کے لیے ایک مضبوط سہارا بن کر ساتھ کھڑے رہے اور شاید ان کی یہی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی مداحوں کو بے حد متاثر کر رہی ہے، اور سب انہیں ’گرین فلیگ ہسبینڈ’ قرار دے رہے ہیں۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ اب جبکہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد یہ جوڑا پہلی بار بہت جلد ایک شو میں بھی نظر آئے گا جس کا نام ’پتی، پتنی اور پنگا’ ہے  مداح اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی محبت کو سچا اور بے لوث قرار دے رہے ہیں۔

تاہم اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں اس نوبیاہتا کپل کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اور ہر بار کی طرح اس بار بھی راکی جیسوال نے  یہ ثابت کیا کہ وہ ’گرین فلیگ’ شوہر ہیں، جو اپنی اہلیہ حنا خان کا مسلسل خیال رکھ رہے ہیں۔ کیونکہ وائرل ویڈیو میں جب اداکارہ گاڑی سے باہر آئیں تو راکی نے نہایت شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا۔ 

جسکے بعد حنا خان نے خوشی سے مسکراتے ہوئے پاپارازی کو ہاتھ ہلایا۔بعد ازاں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یہ جوڑا  وینیٹی وین میں داخل ہوگیا۔

اس موقع پر حنا خان نے  آرام دہ ٹریک پینٹس اور سویٹ شرٹ میں سادہ انداز اپنایا ہوا تھا اور چشمہ لگا کر وہ ایک گیکی لک میں نظر آئیں جبکہ راکی نے بھی کیژول انداز اختیار کیا۔

تاہم یہ لمحہ ہر دیکھنے والوں کو اس قدر بھایا کہ کمنٹ سیکشن میں لوگ راکی کی حنا کیلئے بے لوث محبت کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

اس لمحے کو آنکھوں میں سموتے ہوئے ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ،‘سچی محبت مشکل وقت میں بھی ہاتھ تھامے رکھتی ہے۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘ دعا ہےیہ  جوڑا سلامت رہے۔’

کام کے محاذ پر بات کریں تو حنا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈراما سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ سے کیا، جس نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی۔ بعد ازاں انہوں نے ’بگ باس 11’ میں شرکت کی اور ’خطروں کے کھلاڑی’ کا بھی حصہ رہیں۔

علاوہ ازیں’ناگن 5’اور ’کسوٹی زندگی کی’ میں بھی جلوہ گر ہوئیں اور اب وہ اپنے شوہر راکی جیسوال کے ساتھ ’پتی، پتنی اور پنگا’ میں نظر آئیں گی۔