انفوٹینمنٹ

وکرانت میسی کے کزن احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک

وکرانت میسی کا انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے کزن اور دیگر فیملیز سے اظہار تعزیت

Web Desk

وکرانت میسی کے کزن احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک

وکرانت میسی کا انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے کزن اور دیگر فیملیز سے اظہار تعزیت

وکرانت میسی کا انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے کزن اور دیگر فیملیز سے اظہار تعزیت
وکرانت میسی کا انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے کزن اور دیگر فیملیز سے اظہار تعزیت

 بالی وڈ اداکار وکرانت میسی نے انکشاف کیا کہ ان کے کزن کلائیو کُنڈر بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے ایئر انڈیا طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

 وکرانت کے کزن کنڈر جو اس بدقسمت پرواز پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہونے سے انتقال کر گئے۔

اپنی فیملی کے ساتھ پیش آئے اس دردناک سانحے کا تذکرہ کرتے ہوئے اداکار وکرانت میسی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے کزن کے انتقال پر سوگ اور  طیارہ حادثے کے تمام متاثرہ خاندانوں سےاظہار تعزیت کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی انسٹا اسٹوری میں وکرانت نے لکھا کہ ‘آج احمد آباد میں ہونے والے المناک فضائی حادثے میں جان گنوانے والوں تمام افراد کے خاندانوں اور عزیزوں کے لیے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں‘۔

انکا کہنا تھا کہ ‘سچ کہوں تو یہ جان کر مزید دکھ ہوتا ہے کہ میرے چچاکلفورڈ کنڈر نے اپنے بیٹے کلائیو کنڈر کو کھو دیا جو اس بدقسمت پرواز پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے‘۔

فلم '12th فیل' کے اداکار نے مزید لکھا کہ ‘چچا خدا آپ کو اور آپ کے خاندان کو اور تمام متاثرہ افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے‘۔

احمد آباد طیارہ حادثہ

بھارتی شہر احمد آباد میں  بروز جمعرات، 12 جون کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر جس میں 242 مسافر سوار تھے ٹیک آف کے صرف چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

 لندن جانے والی یہ پرواز مبینہ طور پر دوپہر 1:38 پر ٹیک آف ہوئی اور چند لمحوں میں طیارہ ہوائی اڈے کے قریب ایک عمارت سے ٹکرا گیا جس سے  وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔

سوشل میڈیا پر حادثے کے مقام سے وائرل ہونے والی دلخراش فوٹیجز میں طیارے کو شعلوں میں لپٹا دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی اس المناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں ایک مسافر جس کی شناخت وشواس کمار رمیش کے طور پر ہوئی ہے معجزانہ طور پر بچ گیا۔