ایئر انڈیا کی پرواز کریش ہونے پر بالی وڈ اسٹارز بھی غمزدہ
حادثے کے شکار طیارے میں 230 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو پیش آئے حادثے پر بالی وڈ اسٹارز نے بھی اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔
مذکورہ پرواز نے لندن کے لیے اڑان بھری تھی جو ٹیک آف کے فوراً بعد ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔
طیارے میں مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت 242 افراد سوار تھے، جو ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا۔
اس ہولناک حادثے کے بعد بھارت بھر میں سوگ کا سما ہیں وہیں بالی وڈ نگری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
شاہ رخ خان
شاہ رخ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کر کے لکھا کہ احمد آباد میں کریش کی خبر سن کر دل چور ہوگیا، میری دعائیں متاثرین، ان کے اہلِ خانہ اور ان سبھی افراد کے لیے ہیں جو اس سے متاثر ہوئے۔
سلمان خان
سلمان خان نے لکھا کہ احمد آباد طیارہ حادثے کی خبر سن کر انتہائی دکھ پہنچا، مسافروں، عملے اور تمام متاثرین کے اہلِ خانہ کے لیے دلی دعائیں۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ نے طیارہ حادثے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ دل دہلا دینے والا ہے، میرا دل تمام مسافروں اور عملے کے لیے غمزدہ ہے، میری دعائیں طیارے میں سوار افراد اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے'۔
کرینہ کپور خان
کرینہ کپور نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آئے حادثے کی خبر سن کر انتہائی دھچکا پہنچا، طیارے میں سوار تمام افراد کے لیے دعائیں، اس دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ کافی نہیں'۔
اکشے کمار
اکشے کمار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 'ایئر انڈیا کے حادثے پر صدمے میں اور گفتگو کے قابل نہیں ہوں، اس وقت کے لیے صرف دعائیں'۔
کارتک آریان
کارتک آریان نے اپنی اسٹوری میں کچھ یوں اپنے جذبات شیئر کیے کہ 'احمد آباد میں ایئر انڈیا کے افسوسناک حادثے پر انتہائی دکھ ہوا، اس ناقابل بیان سانحے سے متاثرہ ہر شخص کے لیے ہمت کی دعائیں'۔
انوشکا شرما
آج ہوئے طیارے حادثے کا سن کار انتہائی صدمہ پہنچا، مسافروں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دلی دعائیں'۔
ادیتی راؤ حیدری
اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے طیارہ حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس ناقابل برداشت نقصان کا سامنا کرنے کے لیے دعائیں اور ہمت'۔
شاہد کپور
شاہد کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'دل توڑ دینے والی خبر، درد کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میرا دل اس سانحے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہے۔
سونم کپور
سونم کپور نے طیارے کو پیش آئے حادثے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'احمد آباد میں ہوئے افسوسناک طیارہ حادثے پر دل شکستہ ہے، میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔


