انفوٹینمنٹ

فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی

اداکارہ کاجول کی موسٹ اوویٹڈ فلم 27 جون کو ریلیز ہوگی

Web Desk

فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی

اداکارہ کاجول کی موسٹ اوویٹڈ فلم 27 جون کو ریلیز ہوگی

اداکارہ کاجول کی موسٹ اوویٹڈ  فلم 27 جون کو ریلیز ہوگی
اداکارہ کاجول کی موسٹ اوویٹڈ فلم 27 جون کو ریلیز ہوگی

 بالی وڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کاجول اپنی اپکمنگ ہارر  فلم 'ماں' کے ساتھ بڑے پردے  شاندار واپسی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اجے دیوگن  کی پروڈیوس کردہ فلم کے ٹریلر میں 'شیطان' کی پراسرار دنیا سے تعلق کے اشارے دیے گئے ہیں جسے دیکھ کر مداح یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے تھے کہ کیا اجے یا آر مادھون فلم میں  کیمیو کر سکتے ہیں۔ 

تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے بالآخر فلم میں دونوں اداکاروں کے کیمیوز کے بارے میں قیاس آرائیوں کو رد کر دیا۔

 فلم 'ماں' کی پروموشن کے لیے میڈیا کو دیے گئے  ایک انٹرویو  میں بات چیت کے دوران میزبان کی جانب سے کاجول سے پوچھا گیا کہ فلم کے 'شیطانی دنیا‘ سے تعلق کو دیکھتے ہوئے کیا ناظرین اجے دیوگن اور آر مادھون کے کیمیو کی توقع کر سکتے ہیں؟

سوال کے جواب میں کاجول نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ‘نہیں، نہیں کاش آپ نے یہ تجویز مجھے پہلے دی ہوتی یا  ہماری شوٹنگ سے پہلے دی ہوتی تو ہم شاید شوٹنگ کر بھی لیتے‘۔

 اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘مداح یہ کیمیو سوچ رہے ہیں لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے کیونکہ  فلم بس ریلیز ہونے ہی والی ہے اور  ہم اب اتنا کچھ شامل نہیں کر سکتے تاہم میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم اگر ناظرین کو  پسند آتی ہے ہم اس کا سیکوئل 'ماں 2' بھی بنائیں گے‘۔

فلم ماں کے بارے میں

فلم ماں کے ٹریلر کا آغاز کاجول کی کار ڈرائیو سے ہوتا ہے جہاں وہ اپنی بیٹی کو ایک گھنے جنگل کے راستے سے لے جا رہی ہوتی ہیں اور بیٹی ماہواری کے درد کی شکایت کرتی ہے جس پر کاجول اُسے تسلی دیتی ہیں کہ وہ جلد رکیں گے اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔

لیکن منصوبے کے مطابق کچھ نہیں ہوتا، کیونکہ اچانک ایک پراسرار سایہ کار کی کھڑکی پر زور سے ٹکراتا ہے، اس کے بعد ماں بیٹی کی جوڑی خود کو ایک انجان جگہ ’چندن پور’ میں پاتی ہے، جہاں ایک تاریک اور خوفناک باب کھلنے والا ہے۔

کاجول اپنی بیٹی کو سختی سے کہتی ہیں کہ بغیر اجازت باہر نہ نکلے لیکن پھر جلد ہی انہیں ایک منحوس درخت کے بارے میں معلوم ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس میں شیطانی روحیں بسی ہوئی ہیں۔

آگے چل کر فلم میں اداکار رونیت رائے کا کردار بھی سامنے آتا ہے جو انکشاف کرتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسی مقام سے کئی لڑکیاں پراسرار طور پر غائب ہو چکی ہیں۔

ٹریلر ایک سنسنی خیز اور جذباتی ہارر کہانی کا وعدہ کرتا ہے جہاں ماں کی محبت اور قربانی شیطانی ظلم کے خلاف آخری ہتھیار بن جاتی ہے۔