اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں
'تُو میری، میں تیرا' کی شوٹنگ کے دوران اننیا کی تصاویر وائرل
بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے جو ان دنوں اداکار کارتک آریان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم 'تُو میری میں تیرا، میں تیرا تُو میری' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کی نئی انسٹاگرام پوسٹ تنقید کا مرکز بن گئی۔
اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی ایک دلکش پوسٹ مداحوں سے شیئر کی جس میں ان کے ہونٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
نیلی بکنی پہن کر اپنی دلکشی میں اضافہ کرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سرخ ہونٹوں کا ایموجی پوسٹ کیا مگر جہاں ایک جانب اننیا کے مداح ان کے نئے انداز کو پسند کر رہے ہیں وہیں کچھ نیٹیزنز یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔
اننیا کی انسٹاگرام پوسٹ انسٹا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی مختلف رائے کا اظہار کیا۔
پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک نیٹیزن نے تبصرہ کیا کہ ‘نئی سرجری سے پرانی سرجری اچھی تھی‘، ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘لپ فلرز؟ آپ نے اپنے اس خوبصورت چہرے کو برباد کر دیا‘۔
ایک اور نیٹیزن نے لکھا کہ ‘کیا آپ نے اپنے ہونٹوں کے ساتھ کچھ کیا ہے؟ کائلی جینر جیسی فیل دے رہا ہے جوکہ بالکل بکواس لگ رہا ہے‘۔
اداکارہ اننیا پانڈے کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اننیا نے فلم 'تُو میری میں تیرا، میں تیرا تُو میری' میں اپنے کردار رومی کیلئے نیا لک اپنایا ہے۔
اننیا پانڈے ورک فرنٹ پر
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اننیا پانڈے کے پاس پائپ لائن میں فلم 'تُو میری میں تیرا، میں تیرا تُو میری' کے علاوہ، 'چاند میرا دل' اور 'کال می بے سیزن 2' شامل ہیں۔
رواں سال کے شروع می اداکارہ اننیا پانڈے کو فلم 'کیسری چیپٹر 2' میں دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے دلریت گل کا کردار ادا کیا اور فلم میں اپنی پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا۔
فلم میں اپنی اداکاری کے لیے مثبت جائزے حاصل کرنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناظرین اور فلم کی مکمل ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دنیا میں دلریت گل جیسے مزید لوگوں کی ضرورت ہے اور مجھے 'کیسری چیپٹر 2' میں ان کا کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ‘مداحوں کی جانب سے فلم کو اور میرے کردار کو ملنے والی محبت کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار ہوں گی یہ ایک ایسی فلم ہے جس پر مجھے ہمیشہ فخر ہوگا‘۔




