عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
اداکار نے تنبیہہ کی کہ جواب کو ٹھیک سے سننا چاہیے
بالی وڈ اداکار عامر خان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو اپنے کام کے لیے بے مثال لگن رکھتے ہیں، اب جبکہ ان کی نئی فلم جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے، ایسے میں ان کی ریٹائرمنٹ کی خبروں نے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔
یہ قیاس آرائیاں بہت تیزی سے میڈیا اور سوشل میڈیا میں پھیل گئیں کہ مہابھارت اداکار کی آخری فلم ہوگی تاہم اب خود عامر خان کی جانب سے اس معاملے پر اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔
عامر خان زوم پر فین کلب سیگمنٹ کے ساتھ ایک انٹرویو کے لیے بیٹھے، بات چیت کے دوران،انہوں نے مہابھارت کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کے بارے میں وہ کافی عرصے سے پرجوش ہیں۔
اس لیے جب ان سے کسی ایسی فلم کا نام لینے کو کہا گیا جس کے بعد وہ خوشی خوشی کنارہ کشی اختیار کرلیں گے تو انہوں نے کہا کہ مہابھارت۔
تاہم، سوال میں ایک بڑا 'IF' تھا، جس کی غلط تشریح کی گئی تھی۔
عامر نے کہا کہ 'مہابھارت میری آخری فلم نہیں ہوگی، ابھی چکر یہ ہیں آپ کچھ بھی بولو، اسکا غلط مطلب ہمیشہ نکل آتا ہے، مجھ سے پوچھ گیا تھا آپ کو کوئی ایسی فلم کریں جس کے بعد آپ کو کوئی کام کرنے کا من ہی نہیں ہو گا تو وہ کونسی فلم ہوگی، جو بہت اہم ہو'۔
اسی بات چیت میں عامر خان نے اس بات کا اشتراک کیا کہ مادی لحاظ سے انہیں لگتا ہے کہ مہابھارت انہیں بطور اداکار مطمئن کرنے کے لیے بہت کچھ فراہم کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فلم کا جواب اس امکان کے طور پر دیا کہ اس کے بعد انہیں آرام کرنے کی خوی ہوگی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ یہ ان کی آخری فلم ہوگی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مادی لحاظ سے مجھے ایک ہی چیز نظر آتی ہے جس میں وہ طاقت ہے کہ جو کرنے کے بعد میرے من میں یہ خیال اٹھے کہ بس ہوگیا، میں نے اس کا جواب اس تناظر میں دیا اور لوگوں کو لگا کہ مہا بھارت میری آخری فلم ہوگی، جواب کو ٹھیک سے سننا چاہیے۔
کچھ عرصہ قبل عامر خان نے راج شامانی کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے ڈریم پروجیکٹ مہابھارت کے بارے میں بات کی، ان کی اس بات چیت نے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو جنم دیا جب انہوں نے کہا کہ یہ فلم بنانا ان کا خواب تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ 'مہابھارت بنانا میرا خواب ہے اور میں 20 جون کو ستارے زمین پر کی ریلیز کے بعد اس پر کام کرنا شروع کروں گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو، ایک بار میں نے اسے مکمل کر لیا، تو شاید مجھے یہ احساس ہو کہ میں اس کے بعد کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ مواد ایسا ہی ہے ، یہ تہہ دار، جذباتی، وسیع پیمانے پر مشتمل ہے، ہر وہ چیز جو دنیا میں موجود ہے مہابھارت میں مل سکتی ہے'۔
اس وقت، عامر خان اپنی آنے والی فلم ستارے زمین پر کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جو 20 جون 2025 کو ریلیز ہوگی۔
اداکار ایک باسکٹ بال کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے جو سزا کے طور پر ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی بچوں کی ٹیم کو تربیت دینے پر مجبور ہوجاتا ہے، فلم کی ہدایت کاری آر ایس نے کی ہے، یہ ہسپانوی فلم چیمپئنز کا ریمیک ہے۔





