انفوٹینمنٹ

ہر بہن کو چاہیے سمیر جیسا بھائی، ‘پرورش‘ کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

ہر بہن کو چاہیے سمیر جیسا بھائی، ‘پرورش‘ کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل

ہر بہن کو چاہیے سمیر جیسا بھائی، ‘پرورش‘ کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل

ڈرامہ سیریل ‘پرورش‘ میں اداکاروں کی جاندار پرفارمنس اور دل کو چھو لینے والی کہانی نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں، خاص طور پر سمیر اور امل کے کرداروں نے ناظرین کو گہرے جذباتی اثرات میں مبتلا کر دیا ہے۔

 اس مقبول ڈرامے میں عینا آصف اور ثمر جعفری نے مرکزی کردار نبھائے ہیں، جبکہ ابو الحسن (سمیر) اور ریحام رفیق (امل) کے کرداروں میں موجودگی نے کہانی کو خاصا مضبوط بنایا ہے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری میثم نقوی نے انجام دی ہے اور اس کی کہانی کرن صدیقی کے قلم سے تحریر کی گئی ہے۔ کاسٹ میں نامور فنکاروں جیسے سویرا ندیم، نعمان اعجاز، سعد ضمیر، شمیم ہلالی، بختاور مظہر، نورے ذیشان، حلیمہ علی، ثمن انصاری اور ارشد محمود نے اپنی اداکاری سے ڈرامے کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

حالیہ قسط میں دکھایا گیا کہ امل، جو کسی غلط فہمی کا شکار ہوکر گھر چھوڑ دیتی ہے، اپنے بھائی سمیر سے اظہار کرتی ہے کہ وہ ولی کو پسند کرتی ہے۔ یہ یکطرفہ جذبات سن کر سمیر نہ صرف غصہ نہیں کرتا بلکہ بہن کے دکھ میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ یہ منظر اپنے جذباتی اثر اور حقیقت کے قریب تر انداز کی وجہ سے ناظرین کے دلوں کو چھو گیا۔

سوشل میڈیا پر اس منظر کو زبردست پذیرائی ملی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ،‘امل اور سمیر کا مضبوط رشتہ دیکھ کر میری آنکھیں نم ہوگئیں۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ،‘ہر لڑکی کو سمیر جیسے بھائی کی ضرورت ہے۔‘

جبکہ تیسرے نے کہا کہ ،‘ایسا ہی رشتہ ہونا چاہیے، جہاں ایک بہن اپنے دل کی بات اپنے بھائی سے کھل کر کر سکے۔‘

ڈرامہ ‘پرورش‘ اپنی حقیقت سے قریب تر کہانی اور جذباتی مناظر کے باعث ناظرین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑ رہا ہے۔