دلچسپ و خاص
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
حیران کن طور پر مجسمے کی تراش خراش اب تک بہت عمدہ حالت میں موجود ہے
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
حیران کن طور پر مجسمے کی تراش خراش اب تک بہت عمدہ حالت میں موجود ہے
سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے نگرپاکر میں پہاڑی سلسلے کارونجھر سے ایک قدیم اور خوبصورت انسانی مجسمہ دریافت ہوا ہے، جس نے ماہرین آثارِ قدیمہ اور مقامی لوگوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔
یہ دریافت گاؤں ڈونگری کے قریب ایک پہاڑی مقام پر ہوئی، جہاں ایک زمیندار الھرکھیو کھوسو نے اپنی زمین کے قریب مجسمہ برآمد کیا۔
یہ مجسمہ لکڑی سے تراشا گیا ہے اور اس پر خوبصورت نقش و نگار بنے ہوئے ہیں، جو اس کی قدامت اور فنکارانہ اہمیت کی گواہی دیتے ہیں۔
حیران کن طور پر مجسمے کی تراش خراش اب تک بہت عمدہ حالت میں موجود ہے، مجسمے میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس نے اپنے ہاتھ پر چادر اوڑھ رکھی ہے، جو ایک خاص روحانی یا ثقافتی علامت ہو سکتی ہے۔
ادیب اور محقق خالد کمہار کے مطابق 'یہ مجسمہ بدھ مت اور چینی تہذیب سے گہری مشابہت رکھتا ہے، مجسمے میں استعمال لکڑی کی تراش خراش برقرار ہے۔
اس کے خدوخال، لباس اور تراش خراش مشرقِ بعید کے فنونِ لطیفہ سے میل کھاتے ہیں، جس سے یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ یہاں کبھی بدھ مت یا چینی ثقافت کا اثر رہا ہوگا۔
یہ دریافت نہ صرف تھرپارکر کی تہذیبی تاریخ کے ایک نئے باب کو روشن کرتی ہے بلکہ کارونجھر کے پہاڑی علاقوں میں موجود پوشیدہ ثقافتی ورثے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
ماہرین اس مجسمے کی مزید تحقیق اور تاریخ جاننے کے لیے اسے محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔
علاقائی لوگ اس دریافت کو کارونجھر کی پہچان اور تھرپارکر کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے ایک سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔
امید کی جا رہی ہے کہ اگر اس طرح کے مزید نوادرات دریافت کیے گئے تو تھرپارکر دنیا بھر کے سیاحوں اور محققین کے لیے ایک نئی منزل بن سکتا ہے۔
مزید خبریں
-
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
بکنگھم پیلس سے بھی خوبصورت بھارت کا شاہی محل کونسا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this weekend (from June 12 to June 14)
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction



