کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
کینڈل جینر کو دنیا کی سب سے امیر ترین ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے
کارڈینیشن خاندان میں کینڈل جینر کو ایک منفرد مقام حاصل ہے، وہ ماڈلنگ کی دنیا میں نام کما چکی ہیں اور کارڈینیشن سسٹرز میں بھی سب سے خوبرو مانی جاتی ہیں۔
خوب صورت نین نقوش کی مالک کینڈل جینر نے نہ صرف ریئلٹی ٹی وی سے شہرت حاصل کی بلکہ فیشن انڈسٹری اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ایک علیحدہ پہچان قائم کی۔
کارڈینیشن خاندان کی اس کم عمر رکن نے کم عمری میں کیریئر کی شروعات کی اور آج وہ دنیا کی مہنگی ترین ماڈلز میں شمار ہوتی ہیں۔
ابتدائی زندگی اور شہرت کی بنیاد
3 نومبر 1995 کو لاس اینجلس میں پیدا ہونے والی کینڈل جینر مشہور اولمپیئن کیٹلین جینر اور کرس جینر کی بیٹی ہیں۔
ان کی شہرت کا آغاز ریئلٹی شو Keeping Up with the Kardashians سے ہوا، جس نے دنیا بھر میں کارڈینیشن خاندان کو مقبولیت بخشی مگر کینڈل جینر نے خود کو صرف اس ریئلٹی شو تک محدود نہیں رکھا بلکہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اور تیزی سے بلندی کی جانب گامزن ہو گئیں۔
2025 میں کینڈل جینر کی نیٹ ورتھ
اگر ہم کینڈل جینر کی دولت کی بات کریں تو جون 2025 تک ان کی دولت کا تخمینہ 75 ملین ڈالر سے 80 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
فوربس میگزین اور دیگر معتبر اداروں کی رپورٹس کے مطابق، ان کی یہ کمائی ماڈلنگ اور مختلف شعبوں میں انویسٹنگ سے حاصل کی گئی ہے۔
آمدنی کے بڑے ذرائع
اگر کینڈل جینر کی آمدنی کے ذرائع پر بات کی جائے تو ان کی آمدنی کا سب سےبڑا ذریعہ ماڈلنگ ہے جو ان کی عالمگیر پہچان بھی ہے۔
کینڈل جینر دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز میں شامل رہی ہیں، وہ مشہور فیشن برانڈز جیسے کہ Chanel، Versace، Calvin Klein، Givenchy، Fendi، اور Victoria’s Secret کے لیے ماڈلنگ کر چکی ہیں۔
2018 میں فوربس نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل قرار دیا اور اس سال اُن کی آمدنی 22.5 ملین ڈالر تک پہنچی۔
برانڈ اینڈورسمنٹس
کینڈل جینر نے متعدد عالمی برانڈز کے ساتھ اشتراک کیا، جن میں Estée Lauder، Adidas، Pepsi، Proactiv اور دیگر شامل ہیں،ان معاہدوں سے انہیں کروڑوں ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
ریئلٹی شوز اور میڈیا اپیئرنسز:
اگرچہ ان کا کارڈینیشن شو 2021 میں ختم ہوگیا لیکن ان کی فیملی نے ’ دی کارڈینیشن‘ کے نام سے ایک نیا شو شروع کیا ہوا ہے جو ان کی آمدن کا بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔
فیشن اور کاروباری شراکتیں:
کینڈل جینر نے اپنی بہن کائلی جینر کے ساتھ کچھ فیشن کولیکشنز میں شراکت کی، اس کے علاوہ وہ مختلف فیشن اور بیوٹی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں۔
کینڈل جینر نے 2021 میں اپنا ذاتی برانڈ لانچ کیا، یہ برانڈ نہ صرف امریکا بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چھا گیا ، یہ کینڈل جینر کے سب سے زیادہ منافع بخش منصوبوں میں شامل ہے۔
سوشل میڈیا انفلونسر اور کمائی
کینڈل جینر انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں فالوورز رکھتی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے ایک اسپانسرڈ پوسٹ کی قیمت تقریباً ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوتی ہے، سوشل میڈیا ان کی ذاتی برانڈنگ اور آمدنی کا بہت بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔
پرتعیش طرزِ زندگی
کینڈل جینر کی دولت کا عکس ان کی پرتعیش زندگی میں نظر آتا ہے جیسے انہوں نے لاس اینجلس میں ایک عالی شان گھر خریدا ہوا ہے جس کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے۔
کینڈل جینر کے پاس مہنگی سپورٹس گاڑیاں اور ونٹیج کاروں کا شاندار کلیکشن بھی ہے۔
کینڈل جینر اکثر نجی طیاروں میں سفر کرتی ہیں اور دنیا بھر میں فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کرتی ہیں۔
اگر بات فیشن کی ، کی جائے تو وہ اعلیٰ ترین برانڈز کی ملبوسات، زیورات اور جوتوں کی دلدادہ ہیں۔
کینڈل جینر ایک کامیاب ماڈل سے بڑھ کر اب ایک کاروباری شخصیت، سرمایہ کار، اور انفلونسر بن چکی ہیں۔
ماڈلنگ کے علاوہ 818 Tequila اور دیگر منصوبوں نے مالی طور پر کافی مستحکم کردیا ہے۔



