انفوٹینمنٹ

کسی خاص شخص کی ضرورت نہیں، حمائمہ ملک

اداکارہ خود سے محبت کرنے لگیں

Web Desk

کسی خاص شخص کی ضرورت نہیں، حمائمہ ملک

اداکارہ خود سے محبت کرنے لگیں

اداکارہ خود سے محبت کرنے لگیں
اداکارہ خود سے محبت کرنے لگیں

پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ خوبصورت محسوس ہونے کیلئے کسی خاص شخص کی ضرورت نہیں ہونی چاہنے بلکہ انسان خود سے محبت کرنا سیکھے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ حمائمہ ملک اپنی پر اسرار پوسٹس کے سبب موضوع بحث بنی نظر آرہی ہیں، پہلے پہل انہوں نے محبت میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

انہوں نے بنا کسی کا نام لیے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ،’میں دنیا کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آخرکار میں محبت میں ہوں۔‘

اس کے بعد حمائمہ ملک کی حال ہی میں ایک پوسٹ منظر عام پر آئی جس میں انہیں سبز اور پیلی چوڑیاں پہنے دیکھا گیا۔

ان تصاویر کیساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ،’ میں اُس کی پسند تھی۔۔۔۔۔۔ ہوں‘ اور ساتھ میں سُرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا’۔

بس پھر کیا تھا لوگوں کے شک شباہت میں مزید اضافہ ہونے لگا اور یہاں تک قیاس کیا گیا یہ مذکورہ تصاویر اداکارہ کی مایوں کی ہیں اور وہ بہت جلد خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

ابھی مداح کی جانب سے شش و پنچ کا یہ عالم جاری ہی تھا ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی اداکارہ نے مزید ایک اور پوسٹ شیئر کردی جس میں انہوں نے خود سے محبت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اس پوسٹ میں اداکارہ دھاری والی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ سر پر کیپ لگائے بالوں کو چوٹیوں سے باندھنے مختلف گانوں کے بول پر چہرے کے تاثرات دیتی نظر آرہی ہیں۔

جبکہ رومانوی گانے کے بول نہ صرف حمائمہ پر خوب چج رہے تھے بلکہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے وہ کسی خاص شخص کے انتظار میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

ایسے میں  انہوں نے کیپشن میں اپنے فینز کو غیر معمولی پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ،‘جلدی اٹھو، شاور لو. اپنی چوٹیاں بناؤ اور ایسا لباس پہنو جو آپ کو آئینے میں مسکراہٹ دے۔ناچو جیسے تم خود  آزاد ہو  اور بے فکر ہو ۔ نہ اس لیے کہ کسی نے کہا، بلکہ اس لیے کہ اپنے آپ کیلئے جینا کتنا اچھا لگتا ہے۔’

حمائمہ نے مزید لکھا کہ،‘تمہیں خوبصورت محسوس کرنے کے لیے کسی ایک خاص شخص کی ضرورت نہیں نا ہی تمہیں اپنی قدر کروانے کے لیے کسی کی منظوری درکار ہے بلکہ تم پہلے ہی ایک مکمل انسان ہو مہربان، طاقتور، اور روشنی سے بھرپور ہو’۔

جندو کی اداکارہ نے آخر میں یاددہانی کرواتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا کہ،’یہ یاد دہانی اپنے لیے رکھو کہ جو محبت تم خود کو دیتی ہو، وہ سب سے طاقتور محبت ہے۔ دنیا ہمیشہ یہ ظاہر نہیں کرے گی، لیکن تم دیکھی جا رہی ہو۔ تم سے محبت کی جاتی ہے۔ اور تم بالکل ویسی ہی کافی ہو جیسی تم ہو۔

جیسے ہی حمائمہ ملک کے معصومانہ انداز بمعہ کیپشن سوشل میڈیا کی زینت بنے وہیں صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں تعریفی پیغامات کا سلسہ شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ حمائمہ ملک کا شمار ان شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان میں اپنے فن کا لوہا منوایا بلکہ بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اگرچہ حمائمہ ملک پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں شاذو نادر ہی نظر آئیں لیکن ان کو فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کے بعد کافی شہرت ملی۔صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’راجا نٹورلال‘ (2014) میں مرکزی کردار بھی ادا کیا۔