ہانیہ عامر کی زندگی کے نئے باب کا آغاز؟
اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کے لیے بڑا اشارہ
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے پنڈی گرل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے زندگی کے نئے دور میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا۔
ہانیہ عامر ان دنوں ان چند خوش نصیب لوگوں کی فہرست میں شمار کی جاتی ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں بلکہ انکا نام ہر بچے بچے کی زبان زد عام ہے۔
ویسے تو انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی کامیابی کے خوب جھنڈے گاڑے ہیں اور ایسے ایسے پراجیکٹس کا حصہ بنی جس نے عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹیں۔
انکے قابل ذکر پراجیکٹس میں میرے ہمسفر، جاناں، مجھے پیار ہوا تھا، عشقیہ، کبھی میں کبھی تم جیسے نام شامل ہیں۔
لیکن ذرا ٹھہریے صرف اداکاری کو ہی انکی تمام تر کامیابی کا کریڈٹ نہیں دے سکتے کیونکہ انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنکو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔
پاکستان کیا بھارتی لوگوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑنے والی ہانیہ عامر اب شاید زندگی کے نئے دور میں قدم رکھ چکی ہیں جسکا اشارہ انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ کے ذریعے دیا ۔
حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں میوزک روم میں دیکھا گیا، ساتھ ہی انکے کمرے کی جھلکیاں بھی شامل تھی اور راولپنڈی کی سیر و تفریح کرنا اور دوستوں کیساتھ آؤٹنگ کرنا بھی انکی پوسٹ کا حصہ تھا۔
لیکن جو چیز توجہ کا مرکز بنی وہ تھا تصاویر کیساتھ منسلک کیپشن جس میں انہوں نے نئے ایرا کو ایکسپلور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
ایک تصویر کیساتھ تحریر تھا کہ،‘ہانیہ عامر، کچھ شرارت تو کرو، آخر تم راولپنڈی کی ہو!’۔ جسے پڑھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی مداح نے ان سے خصوصی فرمائش کی ہو۔
ساتھ ہی دوسری تصویر کیساتھ تحریر تھا کہ،‘کہیں نہ کہیں دل کے اندر تمہیں پتا ہوتا ہے کہ کب زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کا وقت آ گیا ہے۔’
یہی
وہ الفاظ تھے جس نے سب کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، علاوہ ازیں اس پوسٹ میں اداکارہ ایک سلائڈ میں گانا گنگناتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
ان مستی بھری یادوں کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں صرف تین الفاظ لکھے اور وہ تھے،’koor jule o’۔
جسکے بعد بالخصوص پنڈی کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ہانیہ کے نام خوب تعریفوں کے پھول نچھاور کرنا شروع کردیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر نے پوسٹ شیئر کی تھی جس میں وہ سنگنگ سسٹم کے ساتھ ہیں اور 'آل اوکے' کا اشارہ دے رہی تھیں۔
اس پوسٹ کیساتھ ہانیہ عامر نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں کسی بھی کام کو کرنے کیلئے زبردستی کوشش نہیں کرتی، میں بس نیت کرتی ہوں اور کائنات کو اپنا کام کرنے دیتی ہوں۔'
ان تمام تر پوسٹس کو دیکھنے کےبعد اب ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ جیسے ہانیہ عامر اب اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں اپنی قسمت آزمانے کا سوچ رہی ہیں اور اسی پر عمل پیرا ہیں۔



