ہالی ووڈ

بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط

بریڈ پٹ ان دنوں اپنی ریسنگ فلم ’ ایف ون ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

Web Desk

بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط

بریڈ پٹ ان دنوں اپنی ریسنگ فلم ’ ایف ون ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

دونوں اداکار 1994 میں آخری بار ایک فلم میں نظر آئے تھے
دونوں اداکار 1994 میں آخری بار ایک فلم میں نظر آئے تھے 

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار بریڈ پٹ نےٹام کروز کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی شرط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اسی صورت ٹام کروز کےساتھ کریں گے جب ان کے اسٹنٹ آسمان نہیں بلکہ زمین پر ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ بریڈ پٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ آسمان پر کیے گئے خطرناک اسٹنٹ ان کے بس کی بات نہیں۔

ایک انٹرویو میں جب بریڈ پٹ سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹام کروز کے ساتھ دوبارہ اسکرین شیئر کریں گے؟ جس پر بریڈ پٹ نے اپنی حس مزاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک شرط ہوگی۔

بریڈ پٹ نے کہا کہ وہ شرط یہ ہوگی کہ میں ٹام کروز کے ساتھ جہاز سے لٹکنے والا سین نہیں کروں گا۔

بریڈ پٹ جو اس وقت اپنی آنے والی ’ایف ون ریسنگ‘ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹام کروز کے ساتھ تبھی کام کریں گے جب وہ کوئی ایسا پروجیکٹ کرے جو زمین پر ہو۔

یاد رہے کہ ٹام کروز کو خطرناک اسٹنٹس کرنے کا شوق ہے، خاص طور پر 'مشن: امپاسیبل' سیریز میں جہاں اسکائی ڈائیونگ، ہیلی کاپٹر اُڑانا اور بلند و بالا عمارتوں پر چڑھنا معمول کی بات ہے۔

واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور ٹام کروز نے 1994 میں ریلیز ہونے والی گوتھک کلٹ کلاسک ’انٹرویو وِد دی ویمپائر‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ان کی آن اسکرین دشمنی صرف کرداروں تک محدود نہیں رہی بلکہ شوٹنگ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے سے گو کارٹس کی ریس بھی لگائی۔

بریڈ پٹ نے اعتراف کیا کہ ہم نے گوکارٹس کی ریس لگائی تھی، آخر میں وہ جیت گیااور مجھے ماننا پڑے گا۔

اگرچہ دونوں کے درمیان مقابلے کی فضا تھی لیکن ایک دوسرے کے لیے احترام بھی واضح ہے۔

رواں سال ایک پیراماؤنٹ ایونٹ میں ٹام کروز نے بریڈ پٹ کی ڈرائیونگ صلاحیتوں کی تعریف کی خاص طور پر جب سے ان کی نئی ’ایف ون فلم‘ کی ریسنگ حلقوں میں دھوم مچی ہوئی ہے۔

61 سالہ پٹ نے اپنی فلم ’ایف ون‘کے سیٹ سے متعلق کچھ عجیب و غریب عادتوں کا بھی انکشاف کیا۔

فلم کی ہدایت کاری ’ٹاپ گن: میورک‘کے ہدایتکار جوزف کوسنِسکی نے کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر فارمولہ ون کے چیمپئن لوئس ہیملٹن ہیں۔

بریڈ پٹ نے بتایا کہ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے میں ہمیشہ بائیں جانب سے داخل ہوتا ہوں کیونکہ مجھے پہلے اپنا بایاں جوتا پہننا ہوتا ہے اور پھر بایاں دستانہ۔

'F1' فلم 27 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے، فلم کی کاسٹ میں ڈیمسن اڈریس، خاویر بارڈیم، کیری کونڈن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔