انفوٹینمنٹ

حرا مانی نے خوش رہنے کی وجہ ڈھونڈ لی

اداکارہ کا کشمیری لُک وائرل

Web Desk

حرا مانی نے خوش رہنے کی وجہ ڈھونڈ لی

اداکارہ کا کشمیری لُک وائرل

اداکارہ کا کشمیری لُک وائرل
اداکارہ کا کشمیری لُک وائرل

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے خوش رہنے کا راستہ تلاش کرلیا۔

ہر کسی کو خود سے جوڑے رکھنا سب کے بس میں نہیں ہوتا لیکن یہ ٹیلنٹ شاید اداکارہ حرا مانی میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔

کیونکہ انکی اداکاری تو بے مثال ہے ہی لیکن سوشل میڈیا پر انکی شہرت کے الگ ہی چرچے ہیں۔

ویسے تو دو بول'، 'میرے پاس تم ہو'، 'سن یارا'، 'دل موم کا دیا'، 'غلطی'اور 'یوں تو ہے پیار بہت' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے سلمان ثاقب شیخ عرف 'مانی' سے شادی کی اور وہ ہی انہیں شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں لے کر آئے۔

لیکن اب انکا شمار انڈسٹری کی شوق و چنچل اور زندگی کو کھل کر جینے کا شوق رکھنے والی فنکاراؤں میں ہونے لگا ہے جو نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں کے سبب انڈسٹری پر راج کرتی ہیں بلکہ شوخ مزاجی کے سبب بھی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتی ہیں۔

ان سب کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا ہے اور ہر لمحے کو فینز کیساتھ شیئر کرنا فرض سمجھنے لگی ہیں وہیں انہیں اکثر و بیشتر تنقید کا شکار ہوتے بھی دیکھا جاتا ہے۔

ان دنوں ڈراما سیریل ’ڈائن‘ میں شباب کے کردار سے دھوم مچانے والی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں کشمیری لُک میں دیکھ کر فینز دنگ رہ گئے۔

ویڈیو کلپ میں حرا مانی سرخ اور سلور بارڈر والے دوپٹے میں نظر آرہی ہیں جسکے ساتھ انہوں نے سر پر کشمیری ٹوپی بھی لگائی ہوئی ہے۔

میوزک کیساتھ اداکارہ کا جھومنا ، گانا اور ادائیں دکھانا بلکہ ویسا ہی ہے جیسے اب وہ اپنی دنیا میں مگن ہیں اور انہیں چھوٹی چھوٹی خوشیوں کیلئے کسی چیز کی ضرورت باقی نہیں۔

کشمیری لُک کیساتھ اپنے ناز و انداز سے فینز کے دلوں کو لبھانے والی حرا مانی نے پوسٹ کے کیپشن میں ذو معنی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،‘خوش کوئی نہیں کرتا بلکہ خوش رہنا پڑتا ہے’۔

اداکارہ نے بنا کسی کا نام لیے طنزیہ وار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’اور دوسروں کو خوش دیکھ کر جلنا نہیں چاہنے، اتنا کافی ہے یا مزید گیان دوں؟’۔

حرا مانی کے یہ وہ الفاظ تھے جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں شوبز شخصیات کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا اسکے برعکس کئی صارفین ایسے تھے جنہیں اداکارہ کا یہ روپ اور انداز بالکل پسند نہ آیا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی متضاد تبصروں سے کمنٹ سیکشن بھر دیا۔