انفوٹینمنٹ

’ماہیا‘ کی پیروڈی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

‘مجھے تو رشتے دار کا لفظ ہی پسند نہیں ہے‘

Web Desk

’ماہیا‘ کی پیروڈی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

‘مجھے تو رشتے دار کا لفظ ہی پسند نہیں ہے‘

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی میوزک کمپوزر یش راج مکھاٹے نے پاکستانی گلوکارہ عینی خالد کے مشہور گانے ‘ماہیا‘ کو منفرد انداز میں مزاحیہ پیروڈی کے ذریعے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر مقبول بنا دیا۔

یش راج مکھاٹے اس سے قبل وائرل کلپس کو موسیقی کے ساتھ جوڑ کر ‘پاوری گرل‘، ‘رسوڑے میں کیا تھا‘ اور ‘تواڈا کتا ٹومی‘ جیسی تخلیقات سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

اس بار انہوں نے ‘ماہیا‘ گانے کو ایک انٹرویو کلپ کے ساتھ ملا کر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور پیروڈی ویڈیو تیار کی ہے۔

 ویڈیو میں ایک شخص سے سوال کیا جاتا ہے کہ اسے اپنے والد یا والدہ کی طرف کے رشتہ دار زیادہ پسند ہیں؟

جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ،‘مجھے تو رشتے دار کا لفظ ہی پسند نہیں ہے‘، یہی جملہ گانے کے ساتھ موسیقی میں خوبصورتی سے ضم کر کے ایک طنزیہ اور دل چسپ تخلیق پیش کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی اور لاکھوں صارفین نے نہ صرف اسے سراہا بلکہ کمنٹس اور شیئرز کے ذریعے زبردست پذیرائی بھی دی۔

گلوکارہ عینی خالد نے بھی اس منفرد پیشکش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یش راج مکھاٹے کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔