فوڈ

بیف کوئلہ کڑاہی کی آسان ترکیب

Web Desk

بیف کوئلہ کڑاہی کی آسان ترکیب

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اجزاء:

بیف (گائے کا گوشت) : 1 کلو، چھوٹے ٹکڑوں میں

پیاز : 2 عدد، باریک کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ : 2 کھانے کے چمچ

ٹماٹر : 4 عدد، باریک کٹے ہوئے

دہی : 1 کپ، پھینٹا ہوا

ہلدی : 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر : 1 کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر : 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ : 1 چائے کا چمچ

نمک : حسب ذائقہ

کوکنگ آئل : حسب ضرورت

ہری مرچیں : 4-5 عدد، باریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا : گارنشنگ کے لیے، باریک کٹا ہوا

کوئلہ : 1 چھوٹا ٹکڑا

گھی : 1 چائے کا چمچ

ترکیب:

گوشت کو نمک، ہلدی، لال مرچ اور دھنیا پاؤڈر کے ساتھ میرینیٹ کریں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا سنہری ہونے تک بھون لیں۔

ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ٹماٹر ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں۔

دہی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

مرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔تقریباً 10-15 منٹ تک یا گوشت گلنے تک پکائیں۔

ہری مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔ایک چھوٹے پیالے میں کوئلہ رکھ کر چولہے پر گرم کریں یہاں تک کہ وہ سرخ ہوجائے۔

کڑاہی کے اوپر ایک چھوٹا پیالہ رکھیں اور اس میں گرم کوئلہ رکھ دیں۔اس کے اوپر ایک چائے کا چمچ گھی ڈالیں اور فوری طور پر کڑاہی کو ڈھانپ دیں۔

اسے 5-7 منٹ کے لیے دم پر رکھیں تاکہ دھوئیں کی خوشبو گوشت میں آجائے۔

ہرا دھنیا سے گارنش کرکے گرم گرم پیش کریں۔