انفوٹینمنٹ

عائزہ خان کی انسپریشن کون؟ بڑے نام سامنے آگئے

اداکارہ نے ماضی کے ستاروں کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا

Web Desk

عائزہ خان کی انسپریشن کون؟ بڑے نام سامنے آگئے

اداکارہ نے ماضی کے ستاروں کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا

اداکارہ نے ماضی کے ستاروں کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا
اداکارہ نے ماضی کے ستاروں کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دے دیا

ہردلعزیز اداکارہ اور فیشن ماڈل عائزہ خان نے ماضی کی لیجنڈری شخصیات جیسے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں اور  چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو اپنی انسپریشن قرار دے دیا۔

ڈراما 'پیارے افضل' ، 'میں'، 'جان جہاں' ، 'یارئیاں' ، 'کوئی چاند رکھ' ، ’ پُلِ صراط‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان کا شمار ان ورسٹائل اداکاراؤں کی فہرست میں ہونے لگا ہے جو کیا مثبت بلکہ منفی، مزاحیہ اور سنجیدہ ہر ایک کردار کو بخوبی ادا کرنے کا فن جانتی ہیں۔

لیکن آخر انہیں اس فن اداکاری میں مہارت کیسے ملی، اس کا انکشاف عائزہ خان نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کردیا۔

حال ہی میں انہوں نے مشہور فلم اسٹوڈیو کا دورہ کیا جہاں ماضی کے چمکتے ستارے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا فوٹو فریم دیکھ کر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

سیاہ ساڑھی میں ملبوس عائزہ خان اس لمحے ماضی کے سنہرے دور میں چلی گئیں جب بے رنگ فلموں میں محبت کی داستان چھپی ہوتی تھی۔

ان جھلکیوں کیساتھ  کسی گہری سوچ میں کھوئی عائزہ خان نےاس لمحے کو اُن تمام ستاروں، ہدایت کاروں اور اُن لوگوں کے نام کیا جنہوں نے ہماری فلمی تاریخ کو رقم کیا۔

 عائزہ خان نے کیپشن میں ماضی کے ان مشہور فنکاروں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ،‘ہر گزرے ہوئے وقت کی بات ہی کچھ الگ لگتی ہے’۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ ‘جب میں اس تاریخی فلم اسٹوڈیو میں یونہی گھوم رہی تھی، تو ایک عجیب سی کیفیت نے مجھے گھیر لیا ، ایک ایسا جذبہ جو یادوں، محبت اور فخر سے لبریز تھا۔’

عائزہ خان نے فلمی تاریخ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا کہ ‘ہماری فلمی تاریخ کتنی شاندار رہی ہے، پاکستانی ٹیلنٹ کتنا منفرد، دل کو چھو لینے والا اور ناقابلِ فراموش تھا، وہ بھی کیا وقت تھا’۔

اداکارہ نے ایک چھوٹا کا شکوہ کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہہ ڈالا،’میڈیم نورجہاں، شبنم جی، دیبا جی، وحید صاحب، محمد علی صاحب، ندیم صاحب اور یہ فہرست کبھی ختم ہی نہیں ہوتی،کاش میں ان کے دور میں پیدا ہوتی، تاکہ ان کی عظمت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ پاتی۔’

انہوں نے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ،‘یہ ایک چھوٹا سا خراجِ عقیدت ہے ہماری فلمی صنعت کو، اُن ہدایت کاروں، ستاروں اور ہر اُس فرد کو، جنہوں نے ان یادگار شاہکاروں کو حقیقت بنایا۔ اور میں آپ سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں  کیونکہ آپ ہی وہ وجہ ہیں کہ آج میں یہاں ہوں’۔

عائزہ خان کا کرئیر اور مقبولیت:

یاد رہے کہ عائزہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلبریٹیز میں سے ایک ہیں جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے 14 ملین فالوورز ہیں، اور وہ اب بھی پاکستان کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

شوبز کی دنیا میں انہیں شہرت 2013 کے مشہور ڈراما سیریل ‘پیارے افضل’ میں فرح ابراہیم کے کردار سے ملی، جس پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین ٹی وی اداکارہ بھی دیا گیا۔

بعد ازاں ان کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو’میں مہوش کے کردار نے ان کی شہرت کو مزید دوام بخشا، اور اس پرفارمنس پر انہیں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ بھی ملا۔

علاوہ ازیں عائزہ خان نے کریڈٹ میں ’چپکے چپکے’، ’محبت تم سے نفرت ہے’، بھی شامل ہے اور ان دنوں انہیں ڈراما سیریل ’ہمراز’ میں اپنی پرفارمنس سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔